اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی اجلاس میں شہروں کے نام تبدیل کرنے کی قرار دادیں منظور کیے جانے کے وقت جس پر کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی کی خاموشی سے اورنگ آباد کے شہریوں بالخصوص مسلمانوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے، اسی ضمن میں اورنگ آباد کے سیاسی سماجی قائدین نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
قاوی فلاحی کا کہنا ہے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے اورنگ آباد نام تبدیلی پر قرارداد منظور کروائی ہے سمبھاجی مہاراج کا اورنگ آباد سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں تھا لیکن بےوجہ اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر کیا جا رہا ہے اورنگزیب عالمگیر نے اس شہر کو پہچان دی آج بھی اس کے آثار شہر میں دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس شہر کی ترقی میں اورنگزیب عالمگیر نے ہی مدد کی ہے۔ Aurangabad Name Change Approved
قاوی فلاحی کا کہنا ہے کہ کئی سارے غیر مسلم مؤرخین نے اورنگ زیب عالمگیر کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے اور جس طرح سے میڈیا نے اورنگزیب عالمگیر کو پیش کیا ہے جس سے لوگوں میں ان کے خلاف نفرت پیدا ہوئی ہے۔ یہی وجہ سے کئی سارے غیر مسلم افراد اورنگزیب کا نام شہر کو نہیں دینا چاہتے کئی سال پہلے بھی شیو سینا کی جانب سے اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد یہ عدالت میں پہنچا اور عدالت نے اس معاملے پر روک لگائی تھی لیکن موجودہ سرکار نے ایک بار پھر سے اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے مہاراشٹر اسمبلی میں قرار داد بھی منظور کی گئی ہے لیکن اورنگ آباد کی عوام ہمیشہ تبدیلی نام کے خلاف تھی اور رہینگی شہر آئند دنوں میں سڑکوں پر اتر کر اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ساتھ ہی عدالت سے بھی رجوع ہوں گے۔ Aurangabad name change Row
مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر ناصر صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے ان کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے اسی لیے وہ آئے دن مُلک میں ہندو مسلم,مندر مسجد اور شہروں کے نام تبدیل کرنے پر زور دے رہے ہیں لیکن مجلس اتحاد المسلمین شہر کا نام تبدیل نہیں ہونے دیگی اس کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔
ناصر صدیقی نے کانگریس اور این سی پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی میں موجود تھے لیکن انہوں نے اورنگ آباد تبدیلی نام پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی وہ خود چاہتے ہیں کہ اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر کیا جائے اسی لئے کچھ دن پہلے رکن پارلمان سپریہ سولے نے اپنے ٹویٹ میں اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر لکھا تھا ناصر صدیقی کا کہنا ہے کے شہر کا نام تبدیل کرنا ہی ہے تو پونے کا نام سمبھاجی نگر رکھا جائے کیونکہ وہاں پر سمبھاجی کی یادیں جڑی ہوئی ہے۔ Assembly approves renaming of Osmanabad and Aurangabad
سماجوادی پارٹی کے شہر صدر شیخ رؤف نے بتایا ہے کہ شہر کی عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں اور حکومت شہروں کے نام تبدیل کرنے میں مصروف ہے اورنگ آباد شہر میں پینے کے پانی کی پریشانی ہے ایک ہفتے میں ایک بار عوام کو پینے کا پانی مل رہا ہے اور اس سال بارش بہت زیادہ ہوئی ہے ڈیم سے پانی ندی میں چھوڑا جا رہا ہے لیکن عوام کو ایک ہفتے میں ایک بار پینے کا پانی دیا جا رہا ہے ان سبھی مسائل سے دھیان ہٹانے کے لئے شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اورنگ آباد اور عثمان آباد کی عوام اِس کے خلاف ہے تبدیلی نام کو لے کر ایک کمیٹی بھی بنائی ہے جو ہر جگہ تبدیلی نام کے خلاف موجود رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Name Changed:گوگل میپ پر اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل