ETV Bharat / state

Ram Navami Procession Shows Respect To Mosque: رام نومی جلوس کے دوران مسجد کے قریب ڈی جے بند، اورنگ آباد میں مذہبی رواداری کی عمدہ مثال - Ram Navami procession in Aurangabad

رام نومی کا تہوار ملک بھر میں بڑے دھوم سے منایا گیا، متعدد شہروں میں جلوس نکالے گئے، چھ ریاستوں میں جلوس کے دوران تشدد کے واقعات بھی پیش آئیں اور حالات کشیدہ ہوگئے لیکن اورنگ آباد میں رام نومی کے جلوس نے باہمی اتحاد کا پیغام دیا۔ اس جلوس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے تیزی سے وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

رام نومی جلوس کے دوران مسجد کے قریب ڈی جے بند، اورنگ آباد میں مذہبی رواداری کی عمدہ مثال

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 2:29 PM IST

سوشل میڈیا پر گشت کرنے والا یہ ویڈیو اورنگ آباد کے عثمان پورہ علاقے کا ہے۔ عثمان پورہ ،قدیم شہر کا تاریخی علاقہ ہے۔ اس بستی کی ایک ہی سڑک پر تین عبادت گاہیں ہیں جن میں رام مندر ، مسجد اور گرودوارہ شامل ہیں۔ رام نومی جلوس رات کے وقت جب عثمان پورہ میں داخل ہوا اور مسجد کے قریب پہنچا تو جلوس کے ذمہ داروں نے اعلان کیا کہ مسجد میں چونکہ نماز ادا کی جارہی ہے، اس لیے ڈی جے دو منٹ کے لیے بند کیا جارہا ہے مسجد کو پار کرنے کے بعد ڈی جے دوبارہ شروع کردیا جائیگا ، رام بھکتوں نے بھی اس اعلان کا احترام کیا اور جلوس مسجد کے قریب سے آگے بڑھ گیا، ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جلوس کے ذمہ داروں سے بات کی تو ان کا ردعمل کچھ یوں تھا۔

رام نومی جلوس کے دوران مسجد کے قریب ڈی جے بند، اورنگ آباد میں مذہبی رواداری کی عمدہ مثال

اورنگ آباد شہر کی قدیم بستیوں میں عثمان پورہ کا شمار ہوتا ہے ، اس بستی میں ہندو مسلم اور سکھ بھائیوں کی ملی جلی آبادی ہے،یہاں باہمی میل ملاپ کی ایک قدیم روایت چلی آرہی ہے ، یہاں کے مسلمانوں کا کہنا ہیکہ عثمان پورہ کے لوگوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے احترام کو ترجیح دی ہے جس کا نتیجہ یہ ہیکہ سنگین حالات میں بھی عثمان پورہ نے باہمی رواداری کی مثال پیش کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:

Loudspeakers Remove ٖFrom All Mosques: راج ٹھاکرے نے تین مئی تک تمام مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کا انتباہ دیا

اورنگ آباد کو مسجدوں کا اور میناروں کا شہر کہا جاتا ہے مسجدوں سے متصل طویل مینار ہر بستی میں دیکھنے کو مل جاتے ہیں اس لحاظ سے یہ اندازہ لگانا دشوار ہوگیا تھا کہ یہ ویڈیو کس علاقے کا ہے لیکن عثمان پورہ کے لوگوں نے اس کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ پورے ملک کو یہ پیغام بھی دیا کہ مذہبی رواداری اورآپسی بھائی چارہ میں ہی ملک اور انسانیت کی بھلائی کا راز مضمر ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.