ETV Bharat / state

ارنب گوسوامی کے خلاف چارج شیٹ داخل - ارنب کی خبر

چارج شیٹ علی باغ سیشن کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔

raigad-police-filed-a-charge-sheet-against-arnab-goswami-in-alibag-court
ارنب گوسوامی کے خلاف چارج شیٹ داخل
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 9:44 PM IST

رائے گڑھ پولیس نے جمعہ کو نائک خودکشی کیس میں ملزم ارنب گوسوامی سمیت دو افراد کے خلاف ضلع میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ۔

چارج شیٹ میں خود کشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ اس سے ارنب گوسوامی ، نتیش سردا اور فیروز شیخ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ نائک کی اہلیہ اور بیٹی نے ریاستی حکومت سے یہ کیس دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔بعد میں یہ کیس سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا۔ ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی ، نتیش سردا اور فیروز شیخ خودکشی کے معاملے میں ملزم ہیں۔

رائے گڑھ پولیس کے مطابق ان تینوں کو گرفتار کیا گیا۔ بعد میں ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے ارنب ، نتیش اور فیروز کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ سپریم کورٹ نے خصوصی سماعت کرتے ہوئے ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

رائے گڑھ پولیس نے آج ارنب اور دو دیگر افراد کے خلاف ڈسٹرکٹ چیف مجسٹریٹ کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ چارج شیٹ میں دفعہ 306 اور 109 کا ذکر ہے۔ اس معاملے میں 65 گواہان ہیں۔ اس معاملے میں سرکاری وکیل پردیپ گھرٹ نے جانکاری دی ہے۔

رائے گڑھ پولیس کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں دائر اپیل پر نتیش اور فیروز کی عبوری ضمانت پر سماعت 5 دسمبر کو ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.