ETV Bharat / state

Tablighi Ijtema in Aurangabad اورنگ آباد میں تبلیغی اجتماع کی تیاریاں آخری مرحلے میں

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 6:45 PM IST

اورنگ آباد میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ دو روزہ تبلیغی اجتماع 10 اور 11 دسمبر کو پیٹھن تحصیل کے چیتے گاؤں میں منعقد کیا جائےگا۔ اس کی تیاریاں گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہے، جو اب آخری مرحلے میں ہے۔ Tablighi Ijtema in Aurangabad

اورنگ آباد میں تبلیغی اجتماع کی تیاریاں آخری مرحلے میں

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں دو روزہ ضلع سطح کا تبلیغی اجتماع 10 اور 11 دسمبر کو پیٹھن تحصیل کے چیتے گاؤں میں منعقد کیا جائےگا۔ جس میں ملک کے مختلف مقامات سے علمائے اکرام شرکاء کی رہنمائی کریں گے۔ اس دو روزہ اجتماع کی تیاریاں گزشتہ ایک مہینے سے جاری ہے۔ وہیں اب اس دو روزہ اجتماع کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ اجتماع میں بیٹھنے کے لئے ایک بڑا سا پنڈال بنایا گیا ہے، جس میں تقریبا چالیس سے پچاس ہزار لوگ بیٹھ سکیں گے۔

اجتماع کے لئے تیس سے زیادہ کسانوں نے تقریبا 300 ایکڑ زمین دی ہے۔ اجتماع میں ایکسپریس لائن سے الیکٹریسٹی دی گئی ہے اور پانی کے لیے دو بڑی ٹاکیاں بھی بنائی گئی ہے۔ اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لئے 4000 وضو خانے اور بیت الخلا بنائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے لیے پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی پارکنگ کے لیے بارہ مقامات طے کیے گئے ہیں۔

اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لئے 13 بڑی طعام گاہیں بنائی گئی ہے۔ جس میں کم قیمت میں کھانا دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اجتماع کے ذریعے آٹھ سو سے ہزار جماعت تبلیغ کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے یہاں سے روانہ کی جائےگی۔ اگر اجتماع کے دوران کسی کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو صحت کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے پانچ کلینک کا بھی قیام کیا گیا ہے، جہاں پر 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود رہیں گے۔ اس اجتماع میں آنے والے معذور افراد کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک مہینے سے جاری تیاری کے لیے اورنگ آباد ضلع کے نوجوان ہر روز وہاں پہنچ کر اجتماع کی تیاریوں میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ اجتماع کے آخری دن بعد نماز عصر 300 سے 400 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں بھی کروائی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں: Tablighi Itjtema in Aurangabad اورنگ آباد تبلیغی اجتماع کی تیاریاں زوروں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.