ممبئی: اردو میڈیم اور علاقائی زبانوں میں تعلیم کی حصولیابی کے بجائے اب طلبہ انگریزی میڈیم اسکولوں میں ہی حصول تعلیم کو پسند کر رہے ہیں، طلبہ سمیت والدین کی پہلی پسند انگریزی میڈیم اسکول ہی ہیں۔ علاوہ ازیں بی ایم سی کے تعلیمی معیار میں گراوٹ کے سبب کئی والدین اپنے بچوں کو بی ایم سی اسکولوں میں داخل نہیں کرواتے۔ یہ انکشاف پرجہ فاؤنڈیشن نے بی ایم سی اسکولوں سے متعلق جاری اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ PRAJA Foundation on BMC Urdu medium Schools
پرجہ فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ 'بی ایم سی اسکولوں میں داخلہ کی گنجائش میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے یہاں 45فیصد داخلے ہوتے تھے تو اب صرف 42فیصد ہی رہ گئے ہیں۔ کورونا کے بعد بی ایم سی اسکولوں میں حفظان صحت پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے، اس کے ساتھ ہی تعلیمی معیار اور اسکولوں میں عام سہولیات کا فقدان بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کئی والدین ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو بی ایم سی اسکولوں میں داخل تک نہیں کروانا چاہتے، حفظان صحت کیلئے بی ایم سی اسکولوں کے بچوں کی کوئی طبی جانچ نہیں کروائی گئی ہے 2022-2023 کا تعلیمی بجٹ 3,248 کروڑ ہے اس لئے تعلیمی بجٹ انتہائی کم ہے۔‘‘ PRAJA Foundation on BMC Marathi medium Schools
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کئی بی ایم سی اسکولوں میں دسویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ شروع نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، اس لئے دسویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے پر بھی غور کرنا لازمی ہے، پراجہ فاؤنڈیشن کے سر براہ مہتا نے کہا ہے کہ ’’بی ایم سی اسکولوں میں تعلیمی معیارکی بلندی، سہولیات میں بہتری اور دیگر تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے کے سبب والدین کا اسکولوں پر اعتماد بحال ہوگا کیونکہ جس طرح سے تعلیمی نظام ہے اس سے والدین اپنے بچوں کو بی ایم سی اسکولوں میں داخلہ سے گریز کر رہے ہیں۔‘‘ تعلیم نظام میں بہتری پیدا کرنے کا مشورہ بھی فاؤنڈیشن نے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: Campaign to Bring back School Dropouts تعلیمی سلسلہ ترک کر دینے والے طلبہ کو دوبارہ اسکول تک لانے کی مہم
بی ایم سی کے انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخلوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا گیا ہے یہاں پری پرائمری اسکول میں 2018-سے 2021-2022 ء میں 78فیصد اور دہم جماعت میں 25فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس لئے بی ایم سی کے اسکولوں میں بھی اب انگریزی کو ہی ترجیح دی جا رہی ہے اور علاقائی زبانوں میں تعلیم سے بچوں اور والدین کی عدم دلچسپی ہے اسی وجہ سے اردو زبان اور مراٹھی زبان کے اسکولوں میں داخلے میں کمی درج کی جا رہی ہے۔