ETV Bharat / state

Police NOC No Longer Needed To Rent Homes ملکیت کی خریداری یا کرایہ پر حصول کے لئے پولیس این او سی لازمی نہیں - ممبئی میں ملکیت کی خریداری

ممبئی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ممبئی پولس کمشنر وویک پھنسلکر نے آن لائن نظام کو موثر بنایا ہے تاکہ شہریوں کو پولس اسٹیشن میں چکر کاٹنے کی ضرورت نہ پڑے۔Mumbai Police launches online service for citizens to provide tenant details

مکان
مکان
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:01 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں اب مکان یا دکان کی خریداری یا کرایہ پر اس کی حصولیابی کے لئے پولیس یا این او سی سے اجازت نامہ لینا لازمی نہیں ہے۔لیکن پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج ضروری ہے، پولیس اسٹیشن میں درج معلومات درست ہوں،گمراہ کن نہ ہو۔ اور اگر کسی کی جانب سے کوئی گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ممبئی میں مکانات یا دکان اور دیگر ملکیت کی خریداری اور کرایہ کے حصولیابی کےلئے ممبئی پولس نے کئی ترمیمات کی ہیں، ان ترمیمات کے مطابق عرضی دینا لازمی ہے ۔اس کے لئے آن لائن سہولت کی فراہمی کویقینی بنایا گیا ہے۔ پولس اسٹیشن میں اندراج کے دوران کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔کرایہ دار اور مکان مالک کی تفصیلات آن لائن درج کی جائے گی۔ اور اس کی تصدیق باقاعدہ طور پر مکان مالک کے موبائل نمبر پر پیغام اوٹی پی موصول ہو گی پولس نے جو ترمیمات کی ہیں اس میں اوٹی پی OTP فلیٹ / مکان کے مالک کے رابطہ نمبر پر ارسال ہو گا ۔

مالک مکان کا پتہ اور کرائے کی جائیداد کا پتہ یکساں نہ ہو ۔ مالک مکان اور کرایہ دار کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ یہاں فراہم کردہ معلومات درست ہیں۔ یہ آن لائن سروس شہریوں کو فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ ممبئی پولیس کو صرف ممبئی پولیس کمشنریٹ کی حدود میں کرایہ پر دیئے گئے فلیٹ/مکان کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔

شہری مندرجہ ذیل طریقوں سے ممبئی پولیس کو فلیٹ/گھر کے کرایے کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔آن لائن درخواست دے کر، یابراہ راست متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروا کردرخواست دی جا سکتی ہے ۔
متعلقہ تھانے کو رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے درخواست بھیج کر۔فلیٹ/مکان کرایہ پر لینے کے لیے پولیس این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔پولیس کو غلط معلومات فراہم کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اگر پیش کردہ معلومات میں کوئی تضاد پایا گیا تو متعلقہ درخواست دہندہ / مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کی تمام تفصیلات ممبئی پولیس کی ویب سائٹ پردستیاب ہے ۔

مزید پڑھیں:Demolition Of 100 Years Old Buildingممبئی میونسپل کارپوریشن نے قدیم برطانوی دور کی عمارت کو منہدم کردیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.