ETV Bharat / state

Shiv Sena Leader Bail Plea Accepted شیو سینا لیڈر راوت کی ضمانت منظور

سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی ضمانت منظور ہونے پر اودھو ٹھاکرے خیمہ میں جشن کا ماحول ہے۔ Shiv Sena Leader Sanjay Raut Bail Plea accepted

۱
۱
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 6:05 PM IST

ممبئی: ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدھ کے روز ممبئی کی ایک چال کی تعمیر نو میں مبینہ اقتصادی گھپلے بازی کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کیس معاملے میں گرفتار شعلہ بیان مقرر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ضمانت منظور ہونے سے سینا کے اودھو ٹھاکرے خیمہ میں جشن کا ماحول ہے۔PMLA Court Grants Bail to Sanjay Rawat

خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے روبرو اس ضمن میں دفاع اور استغاثہ کی بحث کا 2 نومبر کو اختتام ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور آج اس کیس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سنجے راوت کی ضمانت کی عرضی کو منظور کر لیا۔ PMLA Court Grants Bail to Shiv Sena Leader

اودھو ٹھاکرے خیمہ کے ’’پرپ کا اِکہ‘‘ کہے جانے والے سنجے راوت کی گرفتاری کے سو دنوں بعد آج شام جیل سے ان کی رہائی متوقع ہے۔ ممبئی کی آرتھر روڑ جیل میں قید راوت کی درخواست ضمانت عدالت نے اس سے قبل مسترد کر دی تھی جس کے سبب امسال دیوالی بھی انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑی تھی۔

یاد رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راوت کو ماہ اگست میں گرفتار کیا تھا۔ خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیشپانڈے نے اپنے یک سطری حکم نامہ میں سنجے راوت اور انکے ساتھی ملزم پروین راوت کو بھی ضمانت دئے جانے کا اعلان کیا جبکہ حکم کی تفصیلی نقل بعد میں دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: ED Arrests Sanjay Raut: ای ڈی نے سنجے راؤت کو گرفتار کرلیا، آج کورٹ میں پیش کیا جائے گا

درخواست ضمانت کی استغاثہ نے سخت لفظوں میں اس کی مخالفت کی تھی اور عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہیں۔ لہٰذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔ اپنی درخواست ضمانت میں راوت نے ان پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف جو الزامات عائد کئے گئے ہیں اسکی نوعیت دستاویزات پر مبنی ہے نیز جہاں تک رقوم کے لین دین کا سوال ہے اسکی تفصیلات بینک سے حاصل کی جا سکتی ہے نیز ایک طویل مدت سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے اور انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے جسے آج عدالت نے منظور کر لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق راوت کو ضمانت دئے جانے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی جا سکتی ہے تاکہ ضمانت منسوخ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.