ETV Bharat / state

Eid Prayer at Shivaji Park: شیواجی پارک میں عیدالفطر کی نماز کی اجازت طلب - شیواجی پارک میں عید الفطر کی نماز

ممبئی میں واقع دادر کے شیواجی پارک گراؤنڈ میں عیدالفطر کی نماز پڑھنے کے لیے شہری ترقیات کے وزیر ایکناتھ شندے سے اجازت طلب کی گئی۔ Eid Prayer at Shivaji Park

شیواجی پارک، ممبئی
شیواجی پارک، ممبئی
author img

By

Published : Apr 27, 2022, 4:30 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی شرانگیزی اور لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی مخالفت کے درمیان ممبئی کے شیواجی پارک میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے ایڈوکیٹ نعیم شہاب الدین شیخ نے ریاستی وزیر سے اجازت طلب کی ہے۔ Permission for Eid Prayer at Shivaji Park

شیواجی پارک میں عید کی نماز کے لیے ریاستی وزیر کو خط

ایڈووکیٹ شیخ نے اپنے خط میں لکھا کہ 'دادر کے شیواجی پارک میدان پر یوم مہاراشٹر، امیڈکر جنیتی، دسہرہ ریلی، گڑی پاڑوا، یوم مراٹھی، جگن ناتھ یاترا اور گنیش وسرجن وغیرہ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو مسلمانوں کے لیے بھی ایک دن مختص کیا جائے اور وہ ایک دن عید الفطر کی نماز کے لیے ہو۔ ایڈووکیٹ نعیم شہاب الدین شیخ نے بلدیہ کو خط لکھ کر عید کے دن صبح 8 سے 11 بجے تک نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ ایڈووکیٹ شیخ نے اس خط کی ایک کاپی وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور نگراں وزیر اسلم شیخ کو بھی دی ہے۔ ایک جانب راج ٹھاکرے لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے معاملے میں اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب شیواجی پارک میں نماز ادائیگی کے لیے اجازت طلب کرنا سیاسی ماحول کو مزید گرم ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.