پمالیگاؤں میں کرفیو نافذ کیا ہے۔غورطلب ہے کہ پولیس نے 17 مئی تک ایک دن کے متبادل طور پر دکانیں کھلنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک چار گھنٹوں کے لیے مارکیٹ کھلی رہے گی لیکن چار گھنٹوں کے کرفیو کے دوران ملی چھوٹ میں عوام کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی۔ بہت سی جگہوں پر سماجی دوری کے خلاف ورزی بھی ہوئی۔
شہر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم دیکھنے کو مل رہی ہے، حالانکہ پولیس محکمے کی طرف سے شہر میں سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جگہ۔ جگہ ناکہ بندی کی گئی ہے۔
سینکڑوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے، قانونی کاروائی کی گئی ہے اور تقریباً پانچ ہزار سے زیادہ لوگوں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔