ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے گھاٹی ہسپتال میں آکسیجن کی قلت - آر ایم او ڈاکٹر جھینے

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال گھاٹی میں آکسیجن کی قلت ہوگئی۔ آکسیجن کا ٹینکر اپنے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پایا جس کے بعد میڈیکل انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

Oxygen shortage at Aurangabad Ghaati Hospital
اورنگ آباد کے گھاٹی دواخانے میں آکسیجن کی قلت
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 9:36 PM IST

اورنگ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال گھاٹی دواخانے میں آکسیجن کی قلت کا مسئلہ در پیش ہوسکتا تھا لیکن میڈیکل انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات کرنے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

اورنگ آباد کے گھاٹی ہسپتال میں آکسیجن کی قلت

گھاٹی دواخانے میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں، جن میں زیادہ تر وینٹیلیٹر یا آکسیجن پر ہوتے ہیں۔ ایسے میں آکسیجن کا ٹینکر اپنے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پایا۔

Oxygen shortage at Aurangabad Ghaati Hospital
اورنگ آباد کے گھاٹی دواخانے میں آکسیجن کی قلت

تاہم انتظامیہ نے فوری بیک اپ ایکٹیو کرکے حالات پر قابو پالیا۔ گھاٹی دواخانے کے آر ایم او ڈاکٹر جھینے کا کہنا ہیکہ حالات قابو میں ہیں اور کسی بھی مریض کو کوئی دشواری پیش نہیں آئی ہے، لیکن آکسیجن ٹینکر آنے میں کیوں تاخیر ہوئی ہے، اس کا خاطر خواہ جواب وہ نہیں دے پائے۔ واضح رہے گھاٹی دواخانے میں فی الحال دو ہزار سے زائد کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.