ETV Bharat / state

مالیگاؤں شہر میں بھی آکسیجن سلینڈرس کی شدید قلت - کورونا وبا کی دوسری لہر

کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران جہاں پورا ملک آکسیجن سلینڈرس کی کمی سے پریشان ہے تو وہیں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی اس تعلق سے کافی پریشانیاں ابھر کر سامنے آ رہی ہیں۔

مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سلینڈرس کی بڑھتی قلت

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 6:49 AM IST

اس تعلق سے مالیگاؤں شہر میں استعمال کے لئے آکسیجن سلینڈرس فراہم کرنے والی ایک ایجنسی کے مالک نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شہر کے ہسپتالوں کو یومیہ بنیاد پر تقریباً 100 سلینڈرس فراہم کیے جاتے تھے لیکن اس وبا کے بعد سے شہر میں فی دن کے حساب سے کئی گنا زیادہ سلینڈرس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سلینڈرس کی بڑھتی قلت

گیس ایجنسی کے مالک بھرت سر نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں سے انہیں صرف ڈیڑھ سو کے قریب سلینڈرس دستیاب ہورہے ہیں جبکہ جتنے ڈاکٹروں کو وہ سلینڈرس فراہم کرتے ہیں ان کی جانب سے روزانہ 300 سلینڈرس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

گیس ایجنسی کے مالک نے مزید کہا کہ اگر ضلع کلکٹر آکسیجن سلینڈرس کا کوٹہ مقرر کر دیتے ہیں تو کچھ حد تک مشکل دور ہوسکتی ہے، حالانکہ نجی طور پر اپنا لیکوڈ آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

بھرت سر نے بتایا کہ انہوں نے دیگر اضلاع و ریاستوں سے اس تعلق سے بات چیت کی ہے لیکن ان آکسیجن پلانٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے اپنے علاقے میں وہ آکسیجن سلینڈرس کی کمی کو پورا کرلیں اس کے بعد ہی آگے کچھ کہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.