مہاراشٹر کا اورنگ آباد شہر دو سو پچاس الیکٹرک کاریں خریدنے کا ریکارڈ قائم کرنے جارہا ہے۔ اورنگ آباد مشن گرین موبلیٹی Aurangabad Mission Green Mobility کے تحت ان کاروں کو خریدار جارہا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کار کی خریداری پر دو لاکھ روپئے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔
اورنگ آباد آٹو کلسٹر Aurangabad Auto Cluster کے رکن منیش کمار کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر الیکٹرک کاریں خریدنے کا مقصد Purpose to Buy Electric Cars ملک کے عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ کس طرح ہم ماحولیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں اورنگ آباد شہر نے ایک سو پچاس مرسڈیز کاریں خریدنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ الیکٹرک کاروں کے لیے شہر کے مختلف پانچ مقامات پر چارجنگ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مزید چارجنگ پوائنٹ قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مارچ کے مہینے میں دو سو پچاس کاروں کی ڈیلیوری ہوجائے گی۔