اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر میں آئی آئی ٹی، جے ڈبل ای، این آئی ٹی اور دیگر پروفیشنل کورسیز کے تعلق سے مسلم طلبا میں بیداری پیدا کرنے اور انھیں مسابقتی دوڑ میں شامل کرنے کی غرض سے اورنگ آباد کی پرلس اکیڈمی کی جانب سے ایک روزہ سمینار ہوا پروفیشنل کورسیز کے لیے دیڑھ کروڑ کی اسکالر شپ کا پرلس نے اعلان کیا ہے۔ اس سمینار میں معروف آئی ئی ٹیئن عاطف جمیل نے طلبا وسرپرستوں کو کامیابی کا راز بھی بتایا۔ One and a half crore scholarships announced for professional courses
آئی آئی ٹی، جے ڈبل ای، این آئی ٹی اور دیگر پروفیشنل کورسیز کے تعلق سے مسلم طلبا میں بیداری پیدا کرنے اور انھیں مسابقتی دوڑ میں شامل کرنے کی غرض سے اورنگ آباد کی پرلس اکیڈمی کی جانب سے ایک روزہ سمینار میں معروف آئی آئی ٹیئن عاطف جمیل نے طلبا وطالبات کی رہنمائی کی، اس موقع پر زلیخہ موتی والا سوشل ویلفیئر اینڈ چیئریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے سالانہ دیڑھ کروڑ روپیے کی اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا، یہ اسکالر شپ پانچویں جماعت سے لیکر گیارہویں جماعت کے طلبا وطالبات کو دی جائے گی، ٹرسٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ گیارہویں جماعت میں آئی آئی ٹی کے پینتالیس طلبہ کو صد فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:
- اورنگ آباد: کارپوریشن اساتذہ گھر گھر جاکر طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں
عاطف جمیل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی محسوس ہوتا تھا کہ مسلم سماج میں تعلیم کی بہت کمی ہے اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے پلس اکیڈمی کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ساتھ ہی عاطف جمیل نے کہا کہ یہ اسکالرشیپ مسلمان بچوں کو آگے بڑھانے میں بہت زیادہ کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔