ETV Bharat / state

حجاب پہننے کی وجہ سے ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں، ویڈیو وائرل

ممبئی کے اٹریا مال کے ٹیگ ہوٹل میں ایک خاتون کو حجاب (ردا) پہننے کی وجہ سے ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔ جس کے سبب وہ اور ان کے دوست ناراض ہوگئے اور ملازم سے بحث ہوگئی، اس بحث و مباحثہ کو ان کی ایک دوست سکینہ میمون نے فون سے ریکارڈ کر لیا اور سوشل سائٹس پر وائرل کر دیا۔

ممبئی: حجاب پہننے کی وجہ سے ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Oct 21, 2021, 9:19 PM IST

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب حجاب میں اجازت دے دی ہے اور جس ملازم نے روکا تھا اسے ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنے والی سکینہ میمون کہتی ہیں کہ 17 اکتوبر کو وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹیگ ہوٹل میں گئی، اس دوران ہوٹل ملازمین نے ان کے دوستوں کو اندر جانے سے منع کر دیا اور کہا کہ حجاب اتارنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف حجاب کو لیکر ہی نہیں بلکہ ساڑی پہن کر بھی اگر کوئی یہاں آتا ہے تو ہم اسے اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہوٹل میں اندر آسکے۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والی سکینہ میمون سے بات چیت

سکینہ کہتی ہیں کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں ہر شخص کو آزادی ہے۔ وہ کیا پہنے؟ کیا نہ پہنے؟ یہ فیصلہ کرنے کا حق کسی ہوٹل کو نہیں ہونا چاہئے اور ہم بھارت میں رہ کر بھارتی لباس پہن کر کسی ہوٹل میں نہیں جا سکتے یہ کیسا قانون ہے؟

سکینہ نے کہا کہ ہوٹل نے مافی مانگی اور اپنے ملازم کو ملازمت سے باہر کر دیا۔ اس کارروائی سے وہ متفق نہیں ہیں۔ اس لئے کارروائی سخت ہو، تاکہ کوئی بھی ہوٹل والے اس طرح کی حرکت دوبارہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی فوج میں مسلم خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت

وہیں ہوٹل کے مالک کرشنا تمانگ نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے، ان کی لیگل ٹیم اس بارے میں اپنے موقف رکھ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.