ETV Bharat / state

مہاراشٹر-گجرات کے ساحل سے کچھ ہی گھنٹوں میں ٹکرائے گا 'نیسرگ' - Nisarga in gujrat

شدید گردابی طوفان 'نیسرگ' کے بدھ کی دوپہر مہاراشٹر اور گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ہے، جس کا سامنا کرنے کے لیے دونوں ریاستوں میں پوری تیاری کرلی گئی ہے۔

مہاراشٹر-گجرات کے ساحل سے کچھ ہی گھنٹوں میں ٹکرائے گا 'نیسرگ'

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 2:15 PM IST

محکمہ موسمیات نے ممبئی، تھانے اور پال گھر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس کے بعد افسروں نے ممبئی میں سمندر کے پاس سے سیکڑوں لوگوں اور اس کے آس پاس کے ساحلی ضلعوں سے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کردیا ہے۔

دوسری سمت، مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے آج سے لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا منصوبہ 'مشن بیگن اگین' کو دو دن کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے اور شہر اور ساحلی ضلعوں کے شہریوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی رہنے کے لیے کہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی اور قومی بحران انتظامیہ کمیٹی نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ساحلی ریاستوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔

محکمہ موسمیات نے شدید بارش، 110-100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور تقریباً 2-1 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.