ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ - سینٹرل ایسٹ ممالک سے سفر کرنے والے لوگوں کو یہاں معلومات دینے کی ضرورت ہے

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ضلع افسران اور میونسپل کمشنروں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہے گا۔

night curfew imposed in maharashtra
مہاراشٹر میں رات کا کرفیو نافذ
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 9:28 PM IST

برطانیہ میں دوبارہ سے کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کی وجہ سے احتیاطی طور پر ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ایک میٹنگ کی، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بروز منگل 22 دسمبر سے 5 جنوری تک میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رات میں 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

night curfew imposed in maharashtra
ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

اسی کے ساتھ ساتھ پورے یورپ اور سینٹرل ایسٹ ممالک سے آئے ہوئے سبھی مسافروں کو 14 دن تک احتیاطی طور پر قرنطینہ سینٹر میں رکھے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ساتھ ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو بھی 14 دنوں تک گھر میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کی وجہ سے آنے والے کچھ دنوں تک بہت ہی احتیاط برتنا ہوگا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ برطانیہ میں ایک بار پھر نئے طرح کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جب تک اس پر کنٹرول نہیں ہو جاتا، تب تک بہت زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے اور ہم اسی وجہ سے رات کا کرفیو نافذ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سختی سے جانچ کرنے کی بات بھی کہی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پورے یورپ کے ساتھ سینٹرل ایسٹ ممالک سے مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کی آج سے 14 دنوں تک قرنطینہ سینٹر میں رکھا جانا ضروری ہے۔ ان مسافروں کو قرنطینہ کرنے کے بعد ان کی پانچویں یا ساتویں دن کورونا کی جانچ (آر ٹی پی سی آر ) کیا جائے گا اور ان کے قرنطینہ کی مدت پورا ہونے کے بعد انہیں گھر بھیجا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا مانخورد سلم اسکول بند ہو جائے گا؟

وزیر اعلی نے کہا کہ جس ہوائی اڈہ پر بیرون ممالک سے جو بھی مسافر آئیں گے انہیں قرنطینہ کرنے کے لیے میونسپل کمشنر ہوٹل یا پرائیویٹ ہسپتال کا انتظام کریں۔ اسی کے ساتھ یورپ سے آئے ہوئے مسافروں میں اگر کورونا کے اثرات پائے گئے تو انہیں پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرانے کا حکم بھی وزیر اعلی نے دیا۔

وزیر اعلی نے یہ حکم بھی دیا کہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی جانچ کرکے ان کے ہاتھ پر مہر لگا کر ہوم قرنطینہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک، سینٹرل ایسٹ ممالک سے آئے ہوئے سبھی مسافروں کی جانچ کی جائے، جس کے لیے ایئرپورٹ کے سبھی ملازمین کو پی پی ای کٹ فراہم کرایا جائے گا۔

وزیر اعلی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپ اور سینٹرل ایسٹ ممالک سے سفر کرنے والے لوگوں کو یہاں معلومات دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ابھی برطانیہ میں نئے طریقے سے کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر کورونا کی نئی لہر پھیلنے کی وجہ سے یہ اقدامات اٹھایا جانا ضروری ہے۔ میٹنگ میں ریاست کے سبھی ضلع افسران، میونسپل کمشنر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.