ETV Bharat / state

بھیماکورے گاؤں معاملہ :این آئی اے ٹیم پونے پہنچی - منعقدہ پروگرام کے دوران تشدد پھیل گیا تھا

ضلع پونے کےکورگاؤں بھیما یدھ اسمارک کے پاس یکم جنوری 2018 کو ذات پر مبنی تشدد کی جانچ کرنے کے لیےاین آئی اے کی ٹیم پونے پہنچی۔

بھیماکورے گاؤں: معاملے کی جانچ کرنے این آئی اے پونے پہنچی

author img

By

Published : Jan 28, 2020, 10:49 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:23 AM IST

مرکزی حکومت نے گذشتہ جمعہ کو اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپی تھی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی تین رکنی ٹیم پیر کی صبح پونے پہنچی اورسٹی پولیس کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

یہ معاملہ ذات پات پر مبنی تشدد سے متعلق ہے، جو یکم جنوری 2018 کو پونے ضلع میں کورے گاؤں-بھیما یدھ اسمارک کے پاس پیش آیا تھا۔

مرکز نے جمعہ کے روز پونے پولیس سے اس معاملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی ، جس کی ریاست میں شیوسینا، کانگریس اور نیشنلست کانگریس نے مذمت کی ہے۔

یکم جنوری 2018 کو کورے گاؤں بھیما جنگ کے 200 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ پروگرام کے دوران تشدد پھیل گیا تھا۔ اس میں ایک شخص کی موت بھی ہوگئی تھی۔

پروگرام کے دوران کچھ لوگوں پر ذات پات پر مبنی تشدد کو بھڑکانے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا ، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

ID

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 6:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.