ETV Bharat / state

ڈونگری علاقے میں منشیات کی فیکٹری پر این سی بی کا چھاپہ - جرائم کی خبر

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گزشتہ رات ممبئی کے ڈونگری علاقے میں منشیات کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں این سی بی کو ڈرگس کے خلاف جاری اپنی مہم میں اہم بڑی کامیابی ملی ہے۔

ncb raid on drugs factory in dongri mumbai
ڈونگری علاقے میں منشیات کی فیکٹری پر این سی بی کا چھاپہ
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 5:29 PM IST

یہ کارروائی صبح تک جاری رہی۔ اس دوران یہاں بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا، ہتھیار اور دو کروڑ سے زیادہ نقد روپے برآمد کیے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

یہ فیکٹری گینگسٹر چنکو پٹھان کی بتائی جا رہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق چنکو پٹھان کریم اللہ کا رشتےدار ہے اور ڈی کمپنی کے لئے کام کرتا ہے۔

این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سیمر وانکھیڈے نے بتایا کہ کل منشیات کے خلاف کارروائی میں ممبئی سے متصل گھنسولی علاقے سے دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گرفتاری کے بعد ہی ڈونگری علاقے کی اس فیکٹری کے بارے میں معلوم ہوا۔ منشیات کی یہ فیکٹری عارف بھجوالا نام کا ڈرگس پیڈلر چلاتا تھا۔

ncb raid on drugs factory in dongri mumbai
ڈونگری علاقے میں منشیات کی فیکٹری پر این سی بی کا چھاپہ

مزید پڑھیں:

داؤد کا مبینہ معاون چنکو پٹھان گرفتار

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے کے بعد سے ہی نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل نے منشیات کے خلاف مہم چلا رکھی ہے، جس کے بعد ممبئی کے متعدد علاقوں سے منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.