ETV Bharat / state

Muslim Delegation دیونار مذبح میں بکروں کی آمد پر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا - آمد پر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا

دیونار مذبح میں بکروں کی آمد ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ مسلم نمائندہ وفد کی میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل سے ملاقات کے دورا ن اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دیونار مذبح میں بکروں کی آمد پر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا

author img

By

Published : Jun 16, 2023, 8:19 PM IST

ممبئی: دیونارمذبح میں سہولیات اور بکروں اور مویشیوں کی پکڑ دھکڑ سمیت دیگرمسائل پرآج مسلم نمائندہ تنظیموں کے سربراہان و عہدیداران کی میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔بی میٹنگ ایم سی افسران اور ڈی سی پی بال سنگھ راجپوت کے ساتھ عمل میں آئی۔ اس میٹنگ میں مسلم نمائندہ تنظیموں کے اراکین ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ایم اے خالد، این سی پی لیڈر سلیم سارنگ۔ عبدالمتین ۔ وزیر قادری ۔ قریشی براداری سے شاہنواز تھانہ والا۔ شاکر باٹلی والا ۔ ایوب قریشی نے انتظامیہ کی توجہ دیونار میں مسلمانوں کو درپیش مسائل پر مبذول کرائی۔انہوں نے کہا کہ دیونار میں بکرا خریداری کے دوران آن لائن رقومات کی منتقلی کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس کے ساتھ دیونار میں جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے او ر خریداروں کے لئے ضروری سہولیات فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔

جانوروں اور بکروں کی خریداری کے بعد چیک ناکوں میں پولس کی تلاشی کے دوران ہراسائی کی شکایت بھی وفد نے کی جس پر ڈی سی جی بال سنگھ راجپوت نے کہا کہ دیونار میں جو جانوربکرے فروخت کئے جاتےہیں۔اس وقت بکروں کو ساتھ رسید دی جاتی ہے۔ اس کوپن اور رسید پر جانور لیجانے کی اجازت ہے۔ اگر کوئی بھی اس کے بعد ہراسائی کرتا ہےتو اس کی شکایت کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سر پسندوں کے نمٹنے کے لئے پولس نے چار چیک ناکوں پر خصوصی انتظامات کئے ہیں اور یہ تمام چیک ناکے سی سی ٹی وی کے زیر نگرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیونار میں بھی حفاظتی انتظامات سخت کئےگئےہیں اس لئے یہاں نظم و نسق کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا پولس پوری طرح سے مستعد ہے۔

میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے وفد کو بتایاکہ دیونار میں تمام انتظامات کئے گئےہیں اور اس کا معائنہ بھی کیا گیا ہے جبکہ پیر کو ایک ہنگامی دورہ و میٹنگ بھی طلب کی گئی ہے جس میں انتظامات کا مزید جائزہ لیا جائے یہ مشترکہ دورہ میں وفد کےاراکین بھی شریک رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیونار میں ایک لاکھ سے زائد بکرے کی آمد یقینی بنائی گئی ہے۔ اس علاوہ پچاس ہزار بھینس کو بھی دیونار لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Nurses Protest آدھے گھنٹے تک سرکاری ہسپتال کی نرسوں نے کیا احتجاج

انہوں نے کہا کہ جانوروں کی طبی جانچ انہیں شیڈ میں رکھنے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اس کے ساتھ جانوروں کے بیوپاریوں کی بھی سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔ جانوروں کی چوروں پر قدغن لگانے کے بی ایم سی کے مارشل بھی تعینات کئےگئےہیں۔ جانوروں کی نقل و حمل کے دوران پندرہ منٹ جانوروں کی گاڑیوں کو خالی کرنے کا انتظام کیا گیا ہے اس دوران سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئےگئےہیں انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کروانےوالوں پر بھی کارروائی ہو گی جبکہ بی ایم سی پارکنگ کا نظم کیا ہے اور پرائیوٹ کاروں بھی اس سے راحت ہو گی انہوں نے کہا کہ ہر طرح انتظامات ساتھ دیونار کو مزین کیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.