ریاست گوا کے دارالحکومت پانجی میں واقع آل گوا مسلم جماعت کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔اس میں ریاست کے مسلمانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی افطار کا اہتمام نہ کریں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ، پولیس اور کووڈ 19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں ملوث افراد کے لئے دعا کریں۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں ، جماعت نے کمیونٹی ممبرز پر زور دیا کہ وہ جاری لاک ڈاؤن سے متعلق حکومتی ہدایتوں پر سختی سے عمل کریں اور گھروں سے باہر نقل و حرکت محدود رکھیں اور سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے عمل کریں۔
اس سرکلر کے مطابق ریاست گوا میں کسی بھی مساجد میں افطار نہیں رکھا چاہئے۔
رشتہ داروں اور دیگر افراد کے لئے گھر یا محلے کے علاقوں میں افطار پارٹیوں کا اہتمام نہ کی جائے ۔
ان مشکل وقتوں میں براہ کرم پوری امت ، اپنی قوم ، تمام ڈاکٹرز ، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ، پولیس اور سب کو آپ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔