ETV Bharat / state

تھانے: سونے کی چین کے لئے نوجوان کا قتل - تھانے میں جرائم کی خبریں

ریاست مہاراشٹر کے تھانے میں سونے کی چین کے لئے ایک نوجوان کا منصوبہ بند طریقہ سے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:26 PM IST

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کاسر وڈولی پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والا واگھبیل گاوں میں 20 سال کا اکشے ہیمنت ڈاکی نامی نوجوان گھر سے کہیں گیا ہوا تھا جب دیر رات تک وہ گھر واپس نہیں آیا تو اس کے والد نے کاسر وڈولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔

تھانے:سونے کی چین کے لئے نوجوان کا قتل

پولیس نے شکایت پر اطراف کے علاقوں کے چھان بین کے ساتھ تمام دوست احباب اور متعلقین سے تفتیش کی، لیکن کوئی سراغ نہیں لگا تو پولیس کو کسی حادثہ کا شبہ ہوا - تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کا دوست دھنراج روزانہ نوجوان کو پاکھنڈا نامی مقام پر موٹر سائیکل پر سوار کر لے جاتا تھا۔ پولیس نے اس دوست سے بھی پوچھ گچھ کی، لیکن اس سے بھی کوئی سراغ نہیں ملا۔

پولیس کی خصوصی یونٹ نے جب اس معاملے کی تفتیش کرنی شروع کی تو اسی دوران انھیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ ایک رکشا والے نے گذشتہ 6 ستمبر کو صبح 5 بجے دھنراج کو رکشا میں لے کر روانہ ہوا تھا، تھوڑی دور بعد رکشا کو اس نے روکا اور ایک بھری گونی لے کر آیا، دھنراج نے پھر رکشا والے کو احمد آباد بریج کے پاس رکشا روکنے کو کہا، اس نے بھری گونی نکال کر اسے پانی میں پھینکا اور رکشا میں سوار ہوکر چلا گیا،

بعد ازاں پولیس نے دھنراج کو حراست میں لیکر تفیش کی تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ ہیمنت کے پاس چار تولے کی سونے کی چین تھی اور اسی چین کو حاصل کرنے کے لئے دھنراج نے اپنے دو ساتھی کرشنا، ونائک اور اس کے دوست چندن پاسوان کے ساتھ مل کر ہیمنت ڈاکی کے قتل کو انجام دیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.