ETV Bharat / state

صاف پانی کی فراہمی کے معاملے میں ممبئی سرفہرست

پائپ کے ذریعے گھروں میں آنے والے پینے کے پانی کے معیار کی جانچ میں ممبئی کا پانی سب سے اچھا پایا گیا ہے جب کہ دہلی میں کئی مقامات پر پانی پینے کے لائق نہیں ہے۔

author img

By

Published : Nov 16, 2019, 9:48 PM IST

Updated : Nov 16, 2019, 9:56 PM IST

پینے کے لیے صاف پانی فراہم کے معاملے میں ممبئی سرفہرست

خوراک اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انڈین اسٹینڈرڈ بیورو نے دہلی کے علاوہ 20 ریاستوں کے دارالحکومت میں پینے کے پانی کے نمونوں کی جانچ کرائی ہے، ان میں ممبئی کا پانی سب سے بہتر پایا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قومی دارالحکومت دہلی میں 11 علاقوں میں پائپ سے آنے والے پینے کے پانی کا نمونہ لیا گیا تھا جن میں زیادہ تر نمونے معیار پر بھی پورا اترنے میں ناکام رہے جبکہ پانی میں دیگر مہلک عناصر کے علاوہ بیکٹیریا بھی پائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پانی کے نمونوں کو 48 پیمانوں (پیرامیٹر) پر جانچا جاتا ہے، دہلی کا پانی 19 پیرا میٹرز کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔

مرکز ی وزیر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کے سلسلے میں وہ کوئی سیاست نہیں کررہے ہیں، لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی حاصل کرنے کا حق ہے، گندے پانی سے لوگ کئی طرح کی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور چھوٹے بچوں کو زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

مرکزی حکومت نے سنہ 2024 تک ہر گھر کو نل سے پینے کا صاف پانی فراہم کرانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 16, 2019, 9:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.