ETV Bharat / state

ممبئی: لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل - لاء اینڈ آرڈر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں پولیس نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر شہر کے وڈالا علاقہ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل کرتے ہوئے اسے مسلم اکثریتی علاقے جیتا کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل
تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل
author img

By

Published : Feb 4, 2020, 10:27 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:00 AM IST

لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر تبلیغی اجتماع کی جگہ تبدیل کرنے پر اقلیتی طبقہ میں ناراضگی پائی جارہی ہے یہ اجتماع 7، 8 اور 9 فروری کو ہوگا۔

اس موقع پر مہاراشٹرکے وزیر داخلہ انل دیشمکھ اور ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے نے جنوبی ممبئی میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری خواتین کے احتجاج کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ دہلی جیسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

گزشتہ روز ہی پولیس نے احتجاج کے منتظمین کودفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا تھا، اس طرح ممبئی کے دھرنے کا نام بھی ممبئی باغ پڑ گیا ہے اور ہزاروں خواتین یہاں پہنچ گئی ہیں جبکہ اس میں غیر مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پولیس لاء اینڈ آرڈر اور کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرسکتی ہے۔

دہلی میں احتجاج کی جگہوں پر فائرنگ کی واردات کے بعد پولیس مزید الرٹ ہوگئی ہے اور اس طرح کے کسی بھی کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ پولیس مارچ کیا جا رہا ہے۔

ممبئی پولیس نے ناگپاڑہ کے مور لینڈ روڈ، ٹھنڈی سڑک پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر واقع 'ممبئی باغ' کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے ذمہ دار منتظمین ہوں گے جبکہ پولیس ان احتجاج کو لاء اینڈ آرڈر کے تحت کبھی بھی ختم کروا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت اس کے پڑوسی شہر تھانے، میرا روڈ، ممبرا اور مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروں میں سی اے اے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Feb 4 2020 8:29PM

ممبئی میں سخت حفاظتی اقدامات،تبلیغی جماعت کو وڈالا میں سہ روزہ اجتماع کی اجازت نہیں ملی

ممبئی 4فروری (یواین آئی )ممبئی میں پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ،جبکہ پولیس نے شہر کے وڈالا علاقہ میں سہ روزہ اجتماع کی اجازت نہیں دی ہے اور اسے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقے چیتا کیمپ منتقل کردیا ،جس کی وجہ سے اقلیتی فرقہ میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔جوکہ 7،8اور 9 فروری کو منعقد ہوگا۔

اس موقع پرمہاراشٹرکے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے بروے نے جنوبی ممبئی میں سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف جاری خواتین کے احتجاج کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ دہلی جیسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔گزشتہ روز ہی پولیس نے منتظمین کودفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا تھا،اس طرح ممبئی کے دھرنے کا نام بھی ممبئی باغ پڑ گیا ہے اور ہزاروں خواتین یہاں پہنچ گئی ہیں جبکہ غیر مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس لاءاینڈ آرڈر اور ناخوشگوار وواقعہ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرسکتی ہے ،ویسے دہلی میں فائرنگ کی وارداتوں کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس نے جگہ جگہ مارچ کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے ناگپاڑہ کے مورلینڈ روڈ ،ٹھنڈی سڑک پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر واقع ممبئی باغ‘ کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے منتظمین ذمہ دار ہوں گے اور پولیس ان احتجاج کو لاءاینڈ آرڈرکی بند پر کبھی بھی ختم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت پڑوسی شہر تھانے ،میراروڈ ،ممبرا اور مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروںمیں سی اے اے کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،بھیونڈی ،مالیگاﺅں،ناندیڑاور ناگپوروپونے اتوار کو ہزاروں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا جن میں غیرمسلم تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شامل رہے ۔

یو این آئی۔ الف الف الف۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.