ممبئی میں حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جسکی وجہ سے یہاں سب کچھ ٹھپ ہو گیا ہے۔
پاس میں ہی گیٹ وی آف انڈیا ہے ۔سیاح جب یہاں آتے ہیں تو خریداری کے لئے قلابہ مارکیٹ کا رخ ضرور کرتے ہیں۔لیکن لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے بعد حکومت نے تفریحی مقامات پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔
جسکی وجہ سے سیاح یہاں تک پہنچ نہیں پا رہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب ممبئی کی قلابہ مارکیٹ میں سناٹا ممبئی کا پاش علاقہ ہونے کے سبب سیر و تفریح کی غرض سے یہاں آنے والے لوگ یہیں کے ہوٹل میں قیام کرتے ہیں۔لیکن اب حالات بلکل جدا ہیں۔لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ نے صرف بازار پر اسکا اثر پڑا بلکہ ہوٹل ۔ایٹنگ پوائنٹ ۔سمندری تفریحی ذرائع ہر ایک اس لاک ڈاؤن کے نذر ہوگئے۔ایوب شیخ بیتے بیس سالوں سے اسی قلابہ میں کپڑوں اور عطر کی تجارت کرتے ہیں ایوب کہتے ہیں کہ ایسے حالات ہونگے یہ کبھی سوچا نہیں تھا اس علاقوں میں شب و روز رونق ہوتی تھی جو لاک ڈاؤن لگتے ہی گم ہوگئی۔ اسکے سبب یہاں کے کاروباریوں اور تاجروں کو بڑے نقصان اور خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پہلے لاک ڈاؤن میں بھی بہت نقصان ہوا اُس سے سنبھل پاتے تب تک دوسرے لاک ڈاؤن کے اعلان نے سب کچھ تباہ کے دیا۔