ممبئی کے سمندری ساحل پر ممبئی پولیس کے ذریعے پیدل پیٹرولنگ کرنا اب بیتے دنوں کی بات ہو جائیگی۔کیونکہ اب ممبئی پولیس کو یہ گاڑیاں موصول ہوئی ہے،جو ہر ساحل پر ہمہ وقت تعینات رہیں گی۔
آج ریاست کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے نے ممبئی چوپاٹی پر ان گاڑیوں کا ہری جھنڈی دکھا کر اسکا افتتاح کیا ہے،جبکہ اس موقع پر ریاست کے ڈی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران اور اعلیٰ سیاسی رہنما بھی موجود رہے۔
ریاست کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کہا کہ ریلائنس کی جانب سے ممبئی پولیس کو پیٹرولنگ کے لیے گاڑیاں عطیہ کی گئی ہیں، اب یہ پیدل کی جگہ گاڑیوں کے ذریعہ پیٹرولنگ کریں گے۔۔یہ گاڑیاں اب ساحل پر تعینات پولیس جوانوں کو دی گئی ہیں۔ اب ان گاڑیوں کے ذریعے پولیس جوان ساحل پر مستعد رہیں گے اور ساحل کی حفاظت کرینگے۔
ممبئی شہر سمندر ساحل پر آباد ہے ۔زمینی راستے سے زیادہ سمندری راستے سے اس شہر کو ہمیشہ سے خطرہ رہا ۔2611 جیسی واردات سمندری راستے سے ہی انجام دی گئی تھی، جسکے بعد ممبئی پولیس نے حفاظت کے پختہ انتظامات کے لیے ساحلی راستوں پر پینی نگاہیں بنائے رہتے ہیں، تاکہ شہر اور شہر کے عوام محفوظ رہے۔ان گاڑیوں کے ذریعے نہ صرف ممبئی پولیس کو پیٹرولنگ میں آسانی ہوگی بلکہ اس سے کام وقت میں مکمل ہوگا اور اس سے پورے ساحل پر نظر رکھا جاسکے گا۔