ممبئی پولیس کمشنر نے اس وین کا خود جائزہ لیا ہے اور اب یہ ممبئی کے پانچ حصوں میں معمور کی گئی ہے۔
دراصل لاک ڈاؤن کے بعد ممبئی پولیس ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر ریاست کی پولیس پوری طرح سے کام پر لگ چکی ہے۔ مقصد ہے کہ عوام اپنے گھروں میں رہ کر کورونا کی زنجیر کو توڑا جا سکے، لیکن ایسے حالات میں پولیس والوں کو ہی اگر کچھ ہوگیا تو کیا ہوگا۔
اس لئے ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسروں نے یہ پہل کی ہے، تاکہ پولیس والے خود کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔
ہم نے اس وین کی تفصیلات اور لاگت کے بارے میں ممبئی پولیس ترجمان پرنے اشوک سے جاننی چاہی، لیکن انہوں نے اس وین کی جانکاری خفیہ رکھی اور میڈیا سے دور رکھا۔
شاید اس کے پیچھے کی بھی ایک بڑی وجہ یہ بھی مانی جاتی ہے کہ اگر اس طرح کی وین کسی دوری ریاست یا شہر کی پولیس تیار کرتی ہے، تو ممبئی پولیس کی انا کو ٹھس پہینچے گی۔ اسی لئے وہ اس وین کو ممبئی پولیس تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں۔