ETV Bharat / state

ممبئی پولیس کا ارنب گوسوامی کو نوٹس

ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ممبئی پولیس نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے کہا ہے۔

ارنب گوسوامی
ارنب گوسوامی
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:51 PM IST

معروف صحافی اور ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو تعزیرات ہند کے دفعہ 41 اے کے تحت نوٹس جاری کی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

یہ ایف آئی آر اصل میں ناگپور میں دائر کی گئی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اس معاملے کو ممبئی منتقل کرنے کا حکم دیا، کل صبح 9 بجے ارنب گوسوامی ممبئی میں پولیس کے سامنے حاضر ہوں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ارنب گوسوامی نے اپنے ٹی وی پروگرام میں کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے تھے جس کے بعد ارنب کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں سو سے زائد ایف آئی آر درج کرائی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.