ETV Bharat / entertainment

آسکر 2025: ہندی زبان کی بین الاقوامی فلم 'سنتوش' بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم کے زمرے میں شارٹ لسٹ - OSCARS 2025

شمالی ہندوستان میں شوٹ کی گئی فلم سنتوش، خاتون پولیس کانسٹیبل کی کہانی ہے، جو ایک کیس کے سلسلہ میں کئی تجربات سے گزرتی ہے۔

آسکر 2025
آسکر 2025 (ANI)
author img

By ANI

Published : Dec 18, 2024, 7:38 AM IST

لاس اینجلس: اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) نے بدھ کے روز آسکر 2025 کی دوڑ کے لیے اہل پروجیکٹس کے ناموں کی نقاب کشائی کی۔

ہندی زبان کی بین الاقوامی فلم 'سنتوش'، کو 'بیسٹ انٹرنیشنل فیچر فلم' کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ یہ فلم شمالی ہندوستان کے دیہی علاقوں میں شوٹ کی گئی ہے۔

دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے جمع کرائی گئی کل 85 فلموں میں سے اس زمرے میں آسکر شارٹ لسٹ کے لیے کل 15 فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس فلم کو برطانیہ نے اپنی طرف سے اکیڈمی ایوارڈز 2025 کے لیے آفیشل طور پر بھیجا تھا۔ اس فلم کا مئی 2024 میں 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوا اور ناقدین نے اس فلم کی خوب پذیرائی کی۔

اس کامیابی پر شاہانہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، انھوں نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

شاہانہ نے لکھا، " ہماری ٹیم کے لیے خاص طور پر ہماری اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار سندھیا سوری کے لئے بہت خوش ہوں! 85 فلموں میں سے شارٹ لسٹ ہونا کتنا ناقابل یقین ہے۔ ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے اسے پسند کیا، اس کی حمایت کی اور اسے ووٹ دیا۔"

سندھیا سوری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہانہ ایک نوجوان ہندو بیوہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے ایک سرکاری اسکیم کی بدولت اپنے شوہر کی پولیس کانسٹیبل کی نوکری وراثت میں ملتی ہے۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق، وہ خاتون اپنے آپ کو ادارہ جاتی بدعنوانی میں پھنسا ہوا محسوس کرتی ہے۔ وہ نچلی ذات کی دلت برادری کی ایک نوعمر لڑکی کے وحشیانہ قتل کیس میں الگ الگ تجربہ سے گزرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.