ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں بچہ چوری معاملے میں پولیس نے بتایا کہ ایک ملزمہ جو کہ غیر انونی نرسنگ ہوم چلاتی ہے اسکے اوپر اس سے پہلے بھی پانچ معاملے درج ہیں ۔۔ملزمہ نومولود بچے کو لیکر اُنکی ماں سے سودے بازی کرتی تھی اور اسکے بعد انہیں ایجنٹ کے ہاتھوں بچے خریدنے والوں کو فروخت کے دیتی تھی۔
پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس ریکٹ میں شامل کچھ ایجنٹ خواتین ایسی خواتین کا انتخاب کرتی تھیں جو پریگننٹ ہوتی تھیں جیسے ہی وہ بچے کو جنم دیتی تھیں اُنسے بچے لے لئے جاتے تھے اور انہی فروخت کرتے تھے۔۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک نرسنگ ہوم بھی شامل ہے جہاں سے بچوں کو فروخت کیا جاتا تھا۔۔۔پولیس نے نرسنگ ہوم سیل کر دیا ہے۔
بچوں کو 5 لاکھ روپیے میں فروخت کیا جاتا تھا جبکہ بچے کی ماں کو ایک لاکھ روپیے دیئے جاتے تھے اور بچہ کو جنم دینے والوں ماں کا پورا خرچ اسی گینگ کے زریعے اٹھایا جاتا تھا۔فی الحال ممبئی پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے کہ ملزمین اور اس ریکٹ سے وابستہ افراد نے اب تک کتنے بچوں کو فروخت کیا ہے اور ممبئی کے علاوہ اس گینگ کے دوسرے کارکن کہاں کہاں اور کس کس شہر میں سرگرم ہیں۔