ریاست مہاراشٹر کے ممبئی ناسک شاہراہ پر کار اور بس کے درمیان ہونے والے دلخراش تصادم میں دو افراد ہلاک، جبکہ ایک خاتون کے شدید طور سے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوگئی ہے۔
شدید طور سے زخمی خاتون ایک نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق بھیونڈی ناسک شاہراہ مانکولی ناکہ کے نزدیک ایک تیز رفتار سے کار ڈرائیور کا اچانک توازن بگڑ گیا، اور کار بے قابو ہونے کے بعد سامنے سے آرہی بس کو زبردست ٹکر ماردی۔
اس دلخراش سڑک حادثہ میں ویریٹو کار کے 28 برس کے ڈرائیور وشال ونایک بھوئے جو ناسک کے رہنے والے ہیں، جبکہ دوسرے 28 برس کے امول سریش وابلے جو ناسک کے رہنے والے ہیں، دونوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ہے، جبکہ کار میں سوار 39 برس کی شاما دیشمکھ نامی خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی ہیں۔
شدید طور سے زخمی خاتون کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔
اطلاع کے مطابق امول اور شاما دونوں ناسک سے کام کے سلسلے میں ممبئی واقع اپنے رشتہ دار کے یہاں آئے تھے، اور کام ختم ہونے کے بعد وہ کرائے کی کار کے ذریعے ناسک جارہے تھے۔
جیسے ہی یہ لوگ بھیونڈی مانکولی ناکہ کے نزدیک ہی پہنچے ہی تھے کہ اس تیز رفتار کار کے ڈرائیور کا توازن بگڑ گیا، جس کی وجہ سے بے قابو کار شاہراہ کے ڈیوائڈر سے ٹکرا کر دوسری جانب کی سڑک پر ممبئی کی جانب سے آرہی ایک بس میں زبردست ٹکر مار دیا۔
اس دلخراش سڑک حادثہ میں کار ڈرائیور اور ایک دیگر افاد کی جائے واردات پر ہی موت ہوگئی ہے۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی نارپولی پولیس تھانہ کی ٹیم پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کرکے حادثاتی معاملہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔