ETV Bharat / state

ممبئی: تالاب میں گنپتی وسرجن کی اجازت

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے یہ واضح کیا ہے کہ عالمی وبأ کورونا وائرس کے دوران تالاب میں گنپتی وسرجن پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے بلکہ وسرجن کے لیے مصنوعی تالاب بھی تیار کیے گئے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:05 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے سبھی گنپتی منڈل اور گھریلو منڈلوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مصنوعی تالابوں میں ہی گنپتی وسرجن کریں۔

لیکن بی ایم سی نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ کورونا وبأ کے سبب گنپتی وسرجن کے دوران لوگ بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں۔

بی ایم سی نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی گنپتی وسرجن پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے جبکہ عقیدت مندوں کو سوشل ڈسٹنس پر عمل اور احتیاطی اقدامات اختیار کرنا لازمی ہوگا۔

جو عوامی اور گھریلو گنپتی سمندر سے ایک یا دو کلو میٹر کی دوری پر ہے، انہیں سمندر میں گنپتی وسرجن کی اجازت ہوگی لیکن دور دراز رہنے والے عقیدت مندوں کو سمندر میں وسرجن کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ بی ایم سی نے ان کے لیے مصنوعی تالاب تیار کیے ہیں تاکہ وہ ان تالاب میں گنپتی وسرجن کرسکیں۔

وسرجن کے دوران ماسک سمیت تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ سمندر کے اطراف رہنے والوں کے لئے بی ایم سی نے سمندر میں گنپتی وسرجن کی اجازت دی ہے، اس لیے وہ مورتیوں کا سمندر میں وسرجن کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.