ETV Bharat / state

Court Rejects Bail Pleas of Anil Deshmukh, Nawab Malik: نواب ملک اور انل دیشمکھ کی درخواست ضمانت مسترد

جیل میں بند این سی پی لیڈر نواب ملک اور سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانتی عرضی کو ای ڈی کی ایک خصوصی عدالت نے آج مسترد کر دیا۔ عرضی میں راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے ایک دن ضمانت مانگی گئی تھی۔ Nawab Malik, Anil Deshmukh bail plea rejected

نواب ملک اور انل دیشمکھ کی درخواست ضمانت مسترد

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 6:23 PM IST

ممبئی: ای ڈی کی ایک خصوصی عدالت نے جیل میں بند این سی پی لیڈر نواب ملک اور سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانتی عرضی کو آج مسترد کر دیا ہے، عرضی میں کل یعنی 10 جون کو ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حوالے سے ایک دن ضمانت مانگی گئی تھی۔ Nawab Malik, Anil Deshmukh bail plea rejected

جج آر این روکڑے نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کی جانب سے دی گئی عرضی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ 'قیدی کو عوامی نمائندگی (RP) ایکٹ کے تحت ووٹنگ کا حق حاصل نہیں ہے، بعد ازاں اب دونوں رہنما ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے'، ان کے وکلاء نے کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کل انتخاب ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ نواب ملک کو فروری میں ای ڈی نے کرلا میں ایک جائیداد سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔جبکہ ریاست کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو نومبر میں ای ڈی نے ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ان دونوں نے عدالت میں ایک عرضی داخل کرکے قانون ساز اسمبلی کے ممبر ہونے کے ناطے ووٹ ڈالنے کے لیے ایک دن کی ضمانت مانگی تھی جس کو ای ڈی کی خصوصی عدالت نے مسترد کردیا۔ Nawab Malik, Anil Deshmukh bail plea rejected

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے ریاستی وزیر جینت پٹیل نے کہا کہ 'ہمیں کوٹ سے اس بات کی امید تھی کی عدالت انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے کم از کم ایک دن کی ضمانت پر رہا کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا ہے، ہمیں اس فیصلے سے مایوسی ہاتھ لگی ہے، جمہوریت میں اس طرح کے فیصلے نہیں ہونے چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.