ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پچھلے کئی مہینوں سے حلال سرمایہ کاری کے نام پر کاروبار کرنے والے ایم آر گروپ نے سینکڑوں لوگوں سے پیسے لئے لیکن مقرری معیاد میں ان کے پیسے واپس نہیں دئیے جس کے بعد سرمایہ کاروں کی شکایت پر گروپ کے بانی کو پولیس نے گرفتار کیا۔
ایم آر گروپ میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں نے دھوکہ دہی کی شکایت درج کی تھی جس کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے۔
سرمایہ کاروں کا کی شکایت کا بعد ایم آر گروپ کے بانی جنید خان فرار ہو گیا تھا لیکن کچھ مہینوں کے بعد پولیس نے اسے اورنگ آباد سے ہی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 12 جون تک پولیس حراست میں بھیجا گیا ہے۔
سرمایہ کاروں نے اورنگ آباد کے سٹی چوکی پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی کہ اس گروپ نے سرمایہ کاروں سے پیسے لے کر کاروبار شروع کر کے دگنا منافع دینے کا وعدہ کیا جس کے بعد سینکڑوں افراد نے سرمایہ کاری کی۔
تاہم جب رقم واپس لینے کا وقت آیا تو ملزم نے ٹال مٹول کرتے ہوئے اپنے دفاتر بند کر دیے جس کے بعد لوگوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے بانی جنید کی تلاش شروع کی لیکن وہ فرار ہو گیا تھا۔ تقریباً چھ ماہ بعد پولیس نے جنید کو گرفتار کیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے آئندہ 12 جون تک اسے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ لیکن اس کے کچھ ساتھی فرار بتائے جا رہے ہیں۔