اورنگ آباد: وندے بھارت ٹرین 30 دسمبر کو مہاراشٹر کے جالنہ سے ممبئی کے بیچ شروع ہونے جارہی ہے۔ جس کے لیے جالنہ ریلوے اسٹیشن پر ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مخاطب کیا۔ ساتھ ہی جالنہ سے چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے وندے بھارت ٹرین کے پروگرام کا دعوت نامہ نہیں مِلنے اور پروگرام کے دعوت نامے میں اپنا نام نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی مرکزی حکومت اور محکمۂ ریلوے پر شدید نقطہ چینی بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Fire Breaks out in Vande Bharat Train وندے بھارت ایکسپریس میں آگ لگنے سے مسافروں میں خوف و ہراس
ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ٹرین کے پروگرام میں دعوت نامہ پر پربھنی کے ایم پی کا نام لکھا جا سکتا ہے تو اورنگ آباد کے ایم پی کا نام کیوں نہیں لکھا جا سکتا، کیونکہ یہ ٹرین جالنہ سے اورنگ آباد ہوتی ہوئی ممبئی جائیں گی۔ ساتھ ہی، ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ انہیں ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے وندے بھارت ٹرین پروگرام کے لیے کوئی دعوت نامہ بھی ابھی تک نہیں دیا ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے وزیر مملکت برائے ریلوے اور ریلوے کے افسران سے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت کرنے کی وجہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے کئی سارے کارکنان میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے اور وہ وندے بھارت پروگرام کے دوران کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
ایم پی امتیاز جلیل نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن قریب آتے دیکھ کر مرکزی حکومت رام مندر اور وندے بھارت ٹرین اور دوسرے کاموں کا افتتاح کر رہی ہے تاکہ بی جے پی کو ووٹ مل سکے۔ جالنہ میں وندے بھارت ٹرین پروگرام میں ایم پی امتیاز جلیل کا نام شامل نہ ہونے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے کارکنان اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ریلوے انتظامیہ نے اپنی غلطی کو درست نہیں کیا تو وندے بھارت ٹرین کو اورنگ آباد سے ممبئی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور وزیر اعظم خود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس پورے معاملے کو دیکھ سکیں گے۔