ریاست میں نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملوں میں ایک بہت بڑا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران فعال معاملوں میں 4،483 مزید اضافے کی وجہ سے پیر کو ان کی تعداد 6،76،520 ہوگئی جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔
اسی دوران ریاست میں سب سے زیادہ انفیکشن سے دوچار (58،924 نئے معاملے) کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تقریبا 39 لاکھ یعنی 38،98،262 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسی عرصے کے دوران مزید 52،412 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 31،59،240 ہوگئی ہے اور 351 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 60،824 ہوگئی ہے۔