ETV Bharat / state

Indian Science Congress مودی تین جنوری کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

پی ایم مودی تین جنوری کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔ سائنس کانگریس کی افتتاحی تقریب راشٹر سنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے امراوتی روڈ کیمپس میں منعقد ہوگی۔ Inaugural function of Indian Science Congress

مودی تین جنوری کو انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 5:11 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری بروز منگل 108ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے اور پورے اجلاس کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک ریلیز کے مطابق مہاراشٹر میں راشٹر سنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی (آر ٹی ایم این یو) کے امراوتی روڈ کیمپس میں منعقد ہونے والی سائنس کانگریس کی افتتاحی تقریب صبح 9:30 بجے شروع ہوگی، مودی اس پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کریں گے۔ inauguration of Indian Science Congress

سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق "پرائیڈ آف انڈیا" میگا ایکسپو جس میں بڑے پیمانے پر بھارتی سائنس اور ٹکنالوجی کے معاشرے میں نمایاں شراکت کو دکھایا جائے گا، مرکزی توجہ کا مرکز ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں مہاراشٹر کے گورنر اور مہاراشٹر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری، مرکزی وزیر اور آر ٹی ایم این یو صد سالہ تقریبات کے لیے مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین نتن گڈکری، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹرجتیندر سنگھ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو:107 ویں انڈین سائنس کانگریس سے وزیر اعظم کا خطاب

اس موقع پر راشٹرسنت تکدوجی مہاراج ناگپور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سبھاش آر چودھری اور انڈین سائنس کانگریس ایسوسی ایشن (آئی ایس سی اے) کے صدر ڈاکٹر وجے لکشمی سکسینہ کی خصوصی موجودگی ہوگی۔ اس سال پروگرام کا تھیم ہے "سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ود ویمن ایمپاورمنٹ" کانفرنس کا عوامی مکالمہ اور نمائش عام لوگوں کے لیے کھلی رہے گی۔ 108ویں انڈین سائنس کانگریس کے تکنیکی اجلاس کو 14 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹی کے مہاتما جیوتیبا پھولے ایجوکیشنل کمپلیکس میں مختلف مقامات پر متوازی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔ ان 14 حصوں کے علاوہ خواتین کی سائنس کانگریس، کسانوں کی سائنس کانگریس، بچوں کی سائنس کانگریس، قبائلی سماگم، سائنس اینڈ سوسائٹی اور سائنس کمیونیکیٹر کی کانگریس کا ایک ایک سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.