گذشتہ دنوں شکیل شیخ لوکل ٹرین میں سفر کررہے تھے، اس دوران شیوم کرشنا نامی شخص نے ان کا موبائل فون چھیج لیا اور ٹرین سے کود پڑا۔ اسے پکڑنے کی کوشش میں شکیل بھی ٹرین سے کود پڑے لیکن دیوار سے ٹکرا کر وہ پٹری پر گر پڑےاور دوسری ٹرین کی زد میں آنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمین کو گرفت میں لیا ہے اور ان کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔ دونوں ملزمین ممبئی کے نالہ سوپارہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔