ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ایمیزون کے دفاتر میں ایم این ایس کا ہنگامہ

ایمیزون سے ان کی اشیاء کی تفصیل مراٹھی زبان میں ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کی وجہ سے مہاراشٹر نونرمان سینا نے پونے اور ممبئی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:14 PM IST

مہاراشٹر: ایمیزون کے دفاتر میں ایم این ایس کا ہنگامہ
مہاراشٹر: ایمیزون کے دفاتر میں ایم این ایس کا ہنگامہ

پونے کے کونڈوا علاقہ کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنان نے ممبئی میں واقع ایمیزون کے ویئر ہاوس پر بھی جم کر توڑ پھوڑ کی۔

اس کے علاوہ ایم این ایس کارکنان نے اپنے اسٹائل میں ایمیزون کو جواب دیتے ہوئے پوائی اور ساکی ناکہ کے علاوہ چاندیولی علاقہ کے دفاتر پر بھی توڑ پھوڑ کی۔

کچھ دیر قبل ایم این ایس کارکنان نے پونے کے کونڈوا میں بھی ایمیزون کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی تھی۔

واضح رہے کہ ایمیزون اور ایم این ایس تنازع کی وجہ سے راج ٹھاکرے کو ڈنڈوشی کورٹ نے 5 جنوری کو عدالت میں حاضر رہنے کے لئے حکم دیا تھا جس کے بعد ایم این ایس نے کہا تھا کہ ایمیزون کو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

ایم این ایس پچھلے کئی دنوں سے لگاتار ایمیزون کے افسران سے یہ مانگ کر رہا تھا کہ مراٹھی زبان کو ان کی ویب سائٹ میں جگہ دی جائے جس سے مراٹھی زبان کے لوگوں کو اشیاء کو خریدنے کے وقت آسانی ہو۔

ایمیزون کی طرف سے صحیح جواب نہ ملنے کی وجہ سے ایم این ایس کے کارکنان نے 'نو مراٹھی نو ایمیزون' نام کی مہم چھیڑ دی تھی اور پورے شہر میں ایمیزون کے خلاف پوسٹر لگائے تھے جبکہ چیمبور علاقہ میں بس اسٹیشن پر اور بس کے اوپر ایمیزون کے اشتہار کو ایم این ایس کے کارکنان نے پھاڑ دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ایم این ایس نے ایمیزون سے یہ گزارش کی تھی کہ وہ مراٹھی زبان کو بھی اپنی ویب سائٹ میں جگہ دیں جس سے مراٹھی لوگوں کو سہولت ملے اور وہ آسانی سے اپنی ضرورت کی چیزیں ویب سائٹ پر حاصل کر سکیں۔

ایمیزون کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے کے بعد ایم این ایس نے ایمیزون کی مخالفت میں مہم چھیڑ رکھی ہے۔ ڈنڈوشی علاقہ میں ایمیزون کے پوسٹر بھی منسے کارکنان نے پھاڑے تھے۔ اس کے پہلے پارٹی کے عہدیداران نے ایمیزون کے بی کے سی میں واقع دفتر پر بھی دھاوا بولا تھا۔

ایم این ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'ایمیزون کی جانب سے جن جن ریاستوں میں ان کے پروڈکٹ کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ وہاں پر ایپ میں وہاں کی مقامی زبان دستیاب کرائی جاتی ہیں لیکن یہ تنازع صرف مہاراشٹر میں ہی ہے۔ ورنہ پورے ملک میں کہیں اور زبان کو لے کر کوئی تنازع نہیں ہے اور مہاراشٹر میں بھی ایمیزون اپنے ایپ پر مراٹھی زبان کا استعمال کرے، اس کیلئے منسے عہدیداران نے ممبئی کے دفتر میں ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا تھا۔

حالانکہ شروع میں تو ایمیزون نے مثبت رویہ اپنایا لیکن بعد میں کمپنی نے صاف کہہ دیا کہ وہ مراٹھی زبان کو ایپ میں شامل نہیں کر سکتے جس کے بعد کمپنی نے ایک کیس بھی ایم این ایس چیف کے خلاف عدالت میں داخل کیا تھا جہاں پر راج ٹھاکرے کو 5 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم عدالت نے دیا ہے۔

وہیں جمعہ کے روز ایم این ایس کے کارکنان کی جانب سے ممبئی اور پونے کے کئی مقام پر کمپنی کے دفاتر اور گوڈام پر توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اب یہ معاملہ گرمایا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.