ETV Bharat / state

ایم این ایس ایک ٹائم پاس گینگ ہے: آدتیہ ٹھاکرے

شیوسینا کے رہنما اور ریاستی وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر نونرمان سینا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم این ایس ایک ٹائم پاس گینگ ہے۔ انہیں سنجیدگی سے کیوں لیں؟

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:17 PM IST

'ایم این ایس ٹائم پاس گینگ ہے، انہیں سنجیدگی سے کیوں لیں'

آدتیہ ٹھاکرے نے شیوسینا کے کارکنان پر ہفتہ وصولی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی ہاکروں کی جانب سے ممبئی میں شیوسینا کے کارکنان پر ہفتہ وصولی کا الزام غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینک پر یہ الزام کہ ہفتہ وصولی کرکے اس کی باقاعدہ رسید بھی دے رہے ہیں، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو سوچنا چاہئے کہ آپ کی ایک سیاسی پارٹی ہے۔ چاہے تنظیم ہو یا ٹائم پاس گینگ لیکن آپ لوگوں کے پاس نہ تو اپنے کوئی کارکن ہیں نہ ورکرز ہیں۔ اس کے باوجود یہ لوگ اپنے کارکنان پر توجہ نہیں دیتے۔ میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے ایم این ایس کے سندیپ پانڈے نے شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا، 'میں نے تقریباً تین چار دن پہلے ٹویٹ کیا تھا۔ اس بیان نے شیوسینا کے کئی لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ لیکن ہفتہ وصولی چاہنے والوں کا ویرپن گروہ اس پورے ممبئی میں سرگرم ہوگیا ہے اور شیوسینا کے آشیرواد سے یہ ممکن ہو رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: 'ماحولیات میں تبدیلی کا اثر کاشتکاری پر'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.