ممبرا پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ بائی پاس ٹول ناکہ پر ایک شخص گانجا فروخت کرنے آنے والا ہے جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر ایک مشتبہ کو گرفتار کیا جس کا نام ارشاد اقبال انعامدار(35)ہے یہ پسولی،کلیان کا رہنے والا ہے۔
تلاشی پر پولیس کو اس کے قبضے سے 39 کلو7سو گرام گانجہ برآمد ہوا پولیس کہ مطابق اس کی بازار میں 5لاکھ 95 ہزار روپیہ قیمت ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ممبرا پولیس کے سینئر انچارج مدھوکر کڑ نے بتایا کہ 'ملزم کو یہ گانجا اس کی ساس نے دیا تھا اور پولسی نے اس کی ساس کی تلاشی مہم شروع کردی ہے'۔
اس ملزم کے خلاف پہلے سے ہی متعدد مقدمات درج ہیں ملزم کو پولیس نے کورٹ میں پیش کیا جسے کورٹ نے 18مئی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔