ETV Bharat / state

TET Scandal Reached MLA's House: ٹی ای ٹی گھوٹالے میں ایم ایل اے عبدالستار کی بیٹیوں کے نام

مہاراشٹر میں ٹیچرز اہلیتی ٹیسٹ(ٹی ای ٹی) گھوٹالے میں رکن اسمبلی عبدالستار کی بیٹیوں کا نام آنے سے رکن اسمبلی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ٹی ای ٹی میں امیدواروں کا کامیاب کرنے کے لیے کروڑوں روپے لینے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہے۔ اس معاملے میں شیوسینا نے سی آئی ڈی جانچ کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب حال ہی میں ایکناتھ شندے گروپ میں شامل عبدالستار نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہیکہ ٹی ای ٹی امتحان میں ان کی بیٹیاں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں Maharashtra TET Scandal

Maharashtra TET Scandal
ایم ایل اے عبدالستار
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 1:55 PM IST

Updated : Aug 8, 2022, 6:10 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ کے رکن اسمبلی عبدالستار مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ان کی دونوں بیٹیوں کے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ کی منسوخی کی خبریں آرہی ہیں۔ ٹی ای ٹی گھوٹالے میں امیدواروں کو پیسے لے کر کامیابی کا سرٹیفکیٹ دینے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیش جاری ہے اور کاماجی شِکشن پریشد کے صدر تُکارام ٹوپے کو مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچر اہلیت ٹیسٹ میں پیسے لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ Certificate of MLA's Daughters Canceled in TET Scam

مہاراشٹر ٹی ای ٹی گھوٹالہ

مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کی جانب سے کرائے گئے ٹیچر اہلیتی امتحان میں بدعنوانی کا معاملہ براہ راست اب سِلوڑ تک پہنچ گیا ہے۔ امتحانی بورڈ کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں تمام نااہل لوگوں نے کوالیفائی ہونے کے لیے رقم ادا کی تھی لیکن نااہل امیدواروں کو اہلیت کا سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ اس معاملے میں سابق وزیر مملکت اور موجودہ ایم ایل اے عبدالستار کی دونوں بیٹیوں حنا اور عظمیٰ کے ٹی ای ٹی سرٹیفکیٹ منسوخ ہوگئے ہیں۔ ان دونوں کے نام سائبر پولیس اور ایگزامینیشن کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔ تاہم ابھی یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا عظمیٰ اور حنا نے اہلیت سرٹیفکٹ کے لیے کس ایجنٹ کو رقم ادا کی تھی۔

اس فہرست میں ضلع اورنگ آباد کے کچھ امیدوار شامل ہیں اور فہرست کے اعلان کے بعد بدعنوانی میں ملوث امیدواروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ اس ٹی ای ٹی گھوٹالے میں سلوڑ کے ایم ایل اے عبدالستار کی دو بیٹیاں حنا کوثر عبدالستار شیخ اور عظمیٰ ناہید عبدالستار شیخ بھی شامل ہیں۔

Maharashtra TET Scandal
مہاراشٹر میں ٹیچرز اہلیتی ٹیسٹ

اس معاملے میں شیوسینا نے سی آئی ڈی جانچ کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب حال ہی میں ایکناتھ شندے گروپ میں شامل عبدالستار نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہیکہ ٹی ای ٹی امتحان میں ان کی بیٹیاں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں

نوکری سے نکالے جانے کا امکان: بتایا گیا کہ عبدالستار کے سیل میں سات تعلیمی ادارے ہیں اور ان کی دونوں بیٹیاں اسی سیل کے تعلیمی ادارے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ٹیچر گھوٹالے کی حد بہت بڑی ہے۔ اس گھوٹالے میں 7800 امیدواروں کو پیسے لے کر پاس کئے جانے کا الزام ہے۔ گھوٹالے میں 7800 سے زائد امیدوار رقم لے کر کامیاب کرائے گئے تھے۔ ان کی اہلیت منسوخ کر دی جائے گی۔ ہر ضلع نے اب ایجوکیشن مینجمنٹ کے اساتذہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کو نوکری سے نکالے جانے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی 2019 اور 2018 دونوں میں ٹی ای ٹی میں ایک بڑا گھوٹالہ ہوا تھا۔

ای ڈی اب اس مالیاتی لین دین کی تحقیقات کرے گی۔ ای ڈی نے پونے پولیس سے ایسے دستاویزات طلب کیے ہیں۔ اس تحقیقات کا حکم اس وقت کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے دیا تھا۔ اس کے بعد شندے۔فڑنویس کی حکومت آنے کے بعد مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2022, 6:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.