ETV Bharat / state

Mumbai Opposition Meeting مجلس دعوت دینے پر ہی اپوزیشن اتحاد میٹنگ میں شامل ہوگی: فیاض احمد خان - Patna Opposition Meeting

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے اپوزیشن جماعتوں کا I.N.D.I.A. اتحاد بن گیا ہے۔ اس کی تیسری میٹنگ 31 اگست اور 1 ستمبر کو ممبئی میں ہوگی اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پہلی میٹنگ پٹنہ میں ہوئی تھی اور دوسری میٹنگ بنگلورو میں ہوئی تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 8:05 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں ہونے والی میٹنگ میں ساری سیاسی اپوزیشن پارٹیاں شامل ہونگی لیکن اب تک مجلس اتحاد المسلمین کو لیکر کسی بھی طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے حالانکہ اپوزیشن نے بھی اب تک اس میں مجلس کی جانب سے کسی کو شامل کرنے یا شامل ہونے کوئی بات نہیں بتائی۔ جبکہ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر فیاض احمد خان نے کہا کہ ہمیں اب تک اس بارے میں کوئی دعوت نامہ یا جانکاری نہیں دی گئی کہ یہ میٹنگ کب اور کہاں ہوگی اور اس میں شامل ہونا ہے یہ بات بھی نہیں بتائی گئی ہے۔

خان نے کہا کہ اگر ہمیں بلایا جائے گا تو ہم ضرور جائیں گے لیکن اب تک ایسی کوئی صورت حال نظر نہیں آرہی ہے کہ ہمیں وہاں بلایا جائے گا لیکن مدعو کیا جائیگا تو ہم ساری اپوزیشن جماعت کے ساتھ اس میں شامل ہوکر برسر اقتدار حکومت کے خلاف اٹھائے جانے والے قدم میں شامل رہیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ مہاراشٹر اسمبلی میں دو اراکین اسمبلی منتخب ہو کر آئے ہیں جن میں دھولیہ سے فاروق شاہ اور مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل قاسمی ہیں۔ ممبئی میں اپوزیشن اتحاد کا یہ اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں ہونا تھا لیکن کچھ لیڈروں نے اپنے مصروف شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے موجود ہونے سے انکار کیا جس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی اگلی میٹنگ 31 اگست اور یکم ستمبر کو ممبئی میں ہوگی۔ یہ میٹنگ پوائی علاقے کے ایک ہوٹل میں ہونی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹنہ میں منعقدہ اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ پر مسلم سیاسی مبصرین کا ردعمل

یہ پہلا موقع ہوگا کہ 'انڈیا' پر مشتمل اتحادی پارٹیوں کی یہ میٹنگ ایک ایسی ریاست میں ہونے جا رہی ہے جہاں ان میں سے کوئی بھی پارٹی اقتدار میں نہیں ہے۔ اس میٹنگ کا اہتمام مہاوکاس اگھاڑی اتحاد کر رہا ہے جس میں کانگریس، شیوسینا (یو بی ٹی) اور این سی پی (شرد پوار گروپ) شامل ہیں۔ ممبئی میں ہونے والی یہ میٹنگ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اتحاد کے کوآرڈینیٹر کے نام پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک رابطہ کمیٹی بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اس میٹنگ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹوں کے تال میل کے حوالے سے بھی ایک فریم ورک تیار کیا جا سکتا ہے اور آپس میں اختلافات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں وہ براہ راست سیاسی لڑائی میں نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.