آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے امتیاز جلیل کو امیدواری بنایا گیا ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے مجلس اتحاد المسلمین کے سبھی کونسلر اور اورنگ آباد بجلی محکمہ کے ارکان نے پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی۔
حیدرآباد میں پارٹی کے صدر اسد الدین اویسی کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے امتیاز جلیل کو امیدوار بنایا جائے گا۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ عوام کی خواہش پر مجلس اتحاد المسلین نے اورنگ اباد سے بطور امید وار مجھے کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اورنگ آباد کو بدلنا ہے اسکو ایک محفوظ شہر بنانا ہے جس کے لیے مجھے بہت کام کرنا ہے۔