ETV Bharat / state

Milad Juloos 2023 in Aurangabad اورنگ آباد میں جلوس محمدی کی تاریخ تبدیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2023, 12:13 PM IST

Updated : Sep 24, 2023, 2:20 PM IST

اورنگ آباد شہر جہاں کچھ دن پہلے ہی تشدد ہوا تھا اسی شہر میں گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ عید میلاد النبیﷺ اور گنیش وسرجن ایک ہی دن ہے۔ اسی کے پیش نظر جلوس محمدی کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

جلوس محمدی دو دن بعد نکالا جائے گا۔
جلوس محمدی دو دن بعد نکالا جائے گا۔
Milad Juloos 2023 in Aurangabad

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ہر سال عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جلوس محمدی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ پولیس کمشنر منوج لوہیا نے جلوس کمیٹی سے درخواست کی کہ جلوس ایک دن بعد نکالے، کیونکہ اسی دن گنیش و سرجن ہے۔

منتظمین نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ہفتہ کو جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے 35 سالوں سے اورنگ اباد شہر میں جلوس محمدی کا انعقاد کرنے والے ڈاکٹر شیخ مرتضی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ گنیش وسرجن اور جلوس کا راستہ ایک ہی ہے، اس لیے یہ فیصلہ انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا گیا ہے، تا کہ شہر میں امن وامان کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

مزید پڑھیں: بریلی: جشن عید میلاد النبی اس سال بھی سادگی سے منانے کا فیصلہ

ڈاکٹر مرتضی نے بتایا ہے کہ کچھ دن پہلے اورنگ اباد شہر پولیس کمشنر کے ساتھ جلوس نکالنے والی انتظامیہ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کے اس سال 30 ستمبر کو جلوس اسی راستے سے نکلے گا جہاں سے ہمیشہ نکلتا ہے۔ ڈاکٹر مرتضی کا کہنا ہے کہ جلوس محمدی 30 ستمبر صبح 8.30 بجے حضرت نظام الدین چوک سے شروع ہوگا۔ یہ جلوس شاہ گنج چمن، راجا بازار، نواب پورہ، جنسی چوک، قیصر کالونی، چمپا چوک، لوٹا کا رنجہ، بڈی لین، جونا بازار سٹی چوک، گاندھی پتلہ سے ہوتا ہوا حضرت نظام الدین چوک واپس آئے گا پھر پرچم کشائی کے بعد سلامی دی جائے گی اور درود وہ سلام پڑھا جائے گا۔ ڈاکٹر شیخ مرتضی کا کہنا ہے کہ جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام رہتی ہے، اسی لیے اس جلوس میں سینکڑوں والنٹیئرز بھی رہتے ہیں۔

Last Updated : Sep 24, 2023, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.