ETV Bharat / state

Amaravati Murder: میڈیکل شاپ مالک کا قتل، مقتول نے نوپور شرما کی حمایت کی تھی، پولیس - Medical Shop Owners Murder in Amaravati

امراؤتی میں میڈیکل شاپ اونر کا قتل کردیا گیا۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نُپور شرما کیس میں یہ قتل کا معاملہ ہوسکتا ہے؟ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 21 جون بروز منگل رات گیارہ بجے نیو ہائی اسکول کے سامنے پیش آیا۔ پولیس نے تینوں قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Medical Shop Owner's Murder in Amaravati

Murder in Amaravati Maharashtra
Murder in Amaravati Maharashtra
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 2:32 PM IST

Updated : Jul 2, 2022, 7:29 PM IST

امراؤتی: مہاراشٹر کے شہر امراؤتی میں 55 سالہ امیش پرہلاد کولہے ساکن گھنشیام نگر میڈیکل پروفیشنل کا قتل کردیا گیا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ 21 جون بروز منگل رات گیارہ بجے نیو ہائی اسکول کے سامنے پیش آیا۔ پولیس نے تینوں قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحصیل دفتر کے علاقے میں کولہے کا میڈیکل اسٹور ہیں۔ امیش کولہے نے منگل کی رات میڈیکل اسٹورز بند کرنے کے بعد اپنے بیٹے سنکیت (27) اور بہو ویشنوی کے ساتھ گھر کی طرف چلے۔ امیش آگے دو پہیہ گاڑی پر سوار تھے اور ان کا بیٹا سنکیت اور بیوی ویشنوی پیچھے دوسری ٹو وہیلر پر سوار تھے۔ اسی دوران نیو ہائی اسکول کے سامنے والی گلی سے گزرتے ہوئے تین لوگ ایک دو پہیہ گاڑی کے پاس کھڑے تھے۔ ان میں سے ایک کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ یہ تینوں اچانک امیش کی بائک پر ٹوٹ پڑے۔ Medical Shop Owner's Murder in Amaravati

ویڈیو دیکھیے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے پہلے کہ امیش کچھ سمجھ پاتے تینوں میں سے ایک نے اس کی گردن میں چھرا گھونپ دیا، جب کہ دیگر نے مار پیٹ میں مدد کی۔ اس کے بعد امیش بائک کے ساتھ نیچے گر گیا۔ جب ان کے بیٹے سنکیت اور بہو ویشنوی نے یہ دیکھا تو انہوں نے بائک روک کر چلایا۔ چنانچہ تینوں قاتل دو بائک پر فرار ہوگئے۔ اس کے بعد سنکیت اور ویشنوی نے مقامی لوگوں کی مدد سے امیش کو ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچایا۔ تاہم، امیش نے کچھ ہی دیر میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع بعد میں کوتوالی پولیس کو دی گئی۔ Murder in Amaravati Maharashtra

نُپور شرما کیس کی تحقیقات ہونی چاہیے: تھانیدار نیلیما اراج اپنے قافلے کے ساتھ موقع پر پہنچیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم نے بھی معائنہ کیا۔ پولیس نے متوفی امیش کے بیٹے سنکیت کی شکایت پر تینوں قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس دوران کولہے کے قتل سے متعلق کئی ساری باتیں سامنے آ رہی ہے۔ کوئی اس کی وجہ جائیداد اور خاندان کا جھگڑا بتا رہا ہے تو کوئی اسے نوپور شرما سے جوڑ رہا ہے۔ وہیں امراوتی کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے دعویٰ کیا کہ مقتول نے نوپور شرما کی حمایت میں وہاٹس ایپ گروپوں میں پوسٹ کیے تھے جس کی وجہ سے اس کا قتل ہوا۔ امیش کولہے کے بھائی نے بھی یہی بات دہرائی ہے کہ کولہے نے نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کی تھی۔ بی جے پی کے مہاراشٹر ریاستی ترجمان شیو رائی کلکرنی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ این آئی اے اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا قتل کیس کا تعلق نُپور شرما تنازع سے ہے۔

اس معاملے میں پولیس نے عاطف راشد عادل رشید (24) کو گرفتار کیا۔ مولانا آزاد کالونی، مدثر احمد شیخ ابراہیم (22) ساکن بسمل نگر، شاہ رخ پٹھان ہدایت خان (24) ساکن سفیان نگر، عبدالتوفیق عرف نانو شیخ تسلیم (24) ساکن بسمل نگر اور شعیب خان عرف بھریا ولد صابر خان (22) ساکن یاسمین نگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کولہے کو لوٹ مار کے لیے قتل کیا گیا تھا۔ اگر ملزم لوٹ مار کے لیے چھری کا استعمال کرتا تو اس کا سامان اور رقم لے کر فرار ہو جاتا۔ مزید یہ کہ اس قتل کیس میں پکڑے گئے ملزمان پہلے بدنام نہیں تھے۔

ان سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی ضرورت: بہرحال اس معاملے میں ان تمام پہلوؤں کی جانچ کی ضرورت ہے کہ کیا اس قتل کی وجہ خاندانی جھگڑا تھا یا پھر یہ واردات نُپور شرما کی حمایت کی وجہ سے انجام دی گئی؟ اس پہلو سے بھی جانچ کی ضرورت ہے کہ امیش کے موبائل سے نوپور شرما کی حمایت والے پوسٹ خود اس نے ہی کیے تھے یا کسی اور نے ان کی موبائل سے متنازع پوسٹ کر کے انہیں پھنسایا تو نہیں؟ کیا انہیں دھمکیاں ملیں؟ اس ماہ انہیں کس کی فون کالز اور کہاں سے آئی؟ پولیس اور ایجنسیوں کو ان تمام سوالوں کے جوابات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پچھلے دو دنوں سے چار سے پانچ رکنی این آئی اے اسکواڈ اس معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں این آئی اے کے دستے تعینات ہیں۔ پولیس نے آج صبح اس معاملے میں ڈاکٹر یوسف خان بہادر خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کیس کے کلیدی ملزم کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ تازہ پیش رفت میں پولیس نے اس کی بات کی تصدیق کی ہے کہ قتل کی واردات نُپور شرما کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد ہوئی ہے۔

Last Updated : Jul 2, 2022, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.