ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں رمضان المبارک کے مہینے میں سیاسی افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، حالانکہ زیادہ تر سیاسی پارٹیاں اپنا ووٹ بینک کو اپنی جھولی میں جمع کرنے کے لئے ایسی پارٹیوں کا اہتمام کرتی ہیں۔اسی درمیان ممبئی میں واقع مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ نے مہارشٹر سمیت پورے ملک میں پھیلی بدامنی اور نفرت کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اسلام جمخانہ ممبئی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ تنظیم کی ذمہ داریوں میں شامل یوسف انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی افطار پارٹی کے ذریعے ہم آپسی اتحاد کو مضبوط بنانے کام کرتے ہیں۔اس وقت ملک میں افطار پارٹیوں کے انعقاد بے حد ضروری ہے۔
دوسری جانب فلم اداکار علی خان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ ماحول میں ہمیں ایسی افطار پارٹیوں کے ذریعے ہر مذہب کے لوگوں سے ملنے کا ایک پلیٹ فارم تیار کرنا چاہئے تاکہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی راج پروہت نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس قسم کی افطار پارٹی روز ہو کیونکہ جب روز ملیں گے تو ہمارے درمیان نفرت کے بجائے محبت قائم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Jama Masjid Mumbai بھنڈی بازار کی جامع مسجد کو روشینوں سے سجایا گیا
مولانا آزاد یونائیٹڈ فرنٹ کے زمیدار صادق خان کا کہنا ہے کہ روزہ ہر مذہب میں لوگوں کے نزدیک بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہر مذہب کے لوگ روزے سے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کے کا فریضے کو ادا کرنے کے لئے غیر مسلموں کی بھی خاصی تعداد نمودار ہوتی ہے اُسکی سب سے بڑی مثال ہے سینئیر سیاسی لیڈر شنکر سنگھ جو خود طویل مدت سے روزہ رکھتے ہیں۔