ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 540 نئے معاملے، 15 کی موت - کورونا وائرس

مہاراشٹر میں مراٹھواڑہ کے 8 اضلاع میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 540 نئے معاملے درج کئے گئے جبکہ 15 افراد کی کووڈ 19 سے موت ہوئی ہے۔

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 540 نئے معاملے، 15 کی موت

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 1:08 PM IST

سرکاری زرائع نے بتایا کہ مختلف ضلع ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نئے معاملوں میں اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 379 معاملے سامنے آئے اور چھ مریضوں کی موت ہوئی۔

اس کے بعد نانڈیڑ میں 42 معاملے اور تین مریضوں کی موت، جالنہ میں تین نئے معاملے اور چار مریضوں کی موت، عثمان آباد ضلع میں 13 معاملے اور دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

لاتور ضلع میں 71 معاملے، بیڑ میں 19 معاملے، پربھنی ضلع میں 12 اور ہنگولی میں ایک نیا معاملہ درج کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں کورونا سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 13499 ہوگئی اور اب تک اس کے سبب 530 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.