مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے 8 اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1111 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جمعہ کی شب تک آٹھ اضلاع میں کورونا وائرس کے باعث 28 اموات ہو چکی ہیں اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1004 ہوگئی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30111 ہوگئی ہیں جبکہ 18000 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اورنگ آباد میں سب سے زائد 339 کیسز سامنے آئے ہیں اور 13 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 182 کیسز اور پانچ کی موت، لاتور میں 169 کیسز اور دو کی موت، عثمان آباد میں 130 کیسز اور دو کی موت، جالنہ میں 84 کیسز، پربھنی میں 82 کیسز، بیڑ میں 114 کیسز اور پانچ کی موت اور ہنگولی میں کورونا کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے ایک ہزار سے زائد نئے کیسز - مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ
مراٹھواڑہ علاقے میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 1004 ہوگئی ہیں۔