چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسٹر جےشری لکشمن راؤ پٹیل کی دائر عرضی کی سماعت کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔
بمبئی ہائی کورٹ نے میراتھاطبقہ کے لئے ریزرویشن دئے جانے کو صحیح ٹھہرایا تھا ۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ اس وقت ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک نہیں لگا ر ہے ہیں، لیکن ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے اس معاملے میں دو ہفتے کے اندر جواب دینے کی ہدایت دے رہے ہیں ۔
بینچ نے کہا کہ مراٹھا طبقہ کو دیا جانے والے ریزویشن مکمل طور پر نافذ نہیں ہوگا اور ریزرویشن کا التزام عدالت میں زیر التواء درخواستوں پر آنے والے حتمی فیصلہ پر منحصر ہوگا ۔