ETV Bharat / state

مشتبہ کار کے مالک ہیرین منسکھ نے وزیراعلی کو خط لکھا تھا - کچھ پولیس افسران انہیں ہراساں کررہے تھے

مکیش امبانی کے گھر کے پاس سے ملی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے مالک ہیرین منسکھ نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر پولیس افسران کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت درج کی تھی۔

ہیرین منسکھ
ہیرین منسکھ
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 11:51 AM IST

Updated : Mar 6, 2021, 12:37 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے پاس سے ملی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے مالک ہیرین منسکھ نے وزیر اعلی سے شکایت کی تھی کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ یہ الزام ہے کہ کچھ پولیس افسران انہیں ہراساں کر رہے تھے۔

ہیرین منسکھ
ہیرین منسکھ

ہیرین منسکھ نے یہ خط 2 مارچ کو لکھا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ جمعہ کے روز ان کی لاش تھانہ میں ایک نالے کے کنارے پڑی ہوئی ملی تھی۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو جنوبی ممبئی میں امبانی کے کثیر المنزلہ مکان 'اینٹیلیا' کے قریب ہیرین منسکھ کی 'اسکارپیو' کار پائی گئی تھی جس کے اندر جلیٹن کی چھڑیاں رکھی ہوئی تھیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ یہ کار 18 فروری کو ایرولی-ملوند پل سے چوری ہوئی تھی۔

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس معاملے میں ہیرین منسکھ کا بیان درج کیا تھا۔ وہیں، ہیرین منسکھ کا کہنا تھا کہ اس کی کار چوری ہونے کے بعد اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

جمعہ کی دوپہر کو ہیرین منسکھ کے اہل خانہ نے تھانہ کے نوپاڈا پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

اسی دوران ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے افسر کا کہنا ہے کہ ہیرین منسکھ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ مقامی پولیس افسران اور صحافی انہیں ہراساں کر رہے تھے۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 12:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.